بابراعظم، شاہین سمیت کئی کھلاڑیوں کو مستقبل خطرے میں پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی باز گشت سنائی دینے لگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں شکست کی بڑی وجہ چیف سلیکٹر عاقب جاوید اور کپتان محمد رضوان کے درمیان اختلافات قرار دیا جارہا ہے تاہم ناقص کارکردگی کے باعث کئی کھلاڑیوں کا مستقبل بھی تاریک ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔
چیف سیلکٹر عاقب جاوید کی جانب سے اہم فیصلوں میں مشاورت نہ ہونے کے باعث محمد رضوان نالاں نظر آئے، انہوں نے خوشدل شاہ کو شامل کروایا تو عاقب جاوید نے اپنی مرضی سے فہیم اشرف کا انتخاب کرلیا، سلیکٹرز اور محمد رضوان بھی ایک پیج پر نہیں تھے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پی سی بی چیمپئینز ٹرافی کے بعد ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔ ایسے میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف سمیت کئی سینئر کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ خطرے میں پڑگئی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے باہر کیوں ہوئے وجہ "کپتانی" یا کچھ اور، امام کا انٹرویو دوبارہ وائرل
ادھر ہیڈکوچ عاقب جاوید بظاہر خود استعفیٰ نہیں دینا چاہتے، اگر پی سی بی کوچنگ سیٹ اپ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو سابق فاسٹ باؤلر کو ہٹا کر ان کی جگہ کسی موزوں امیدوار کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: 'تینوں فاسٹ بولرز کو "خدا حافظ" کہنے کا وقت آگیا ہے'
قومی ٹیم کے دو سابق کپتان بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ نسیم شاہ اور حارث بھی ناقص کارکردگی کے باعث ریڈار پر آچکے ہیں جبکہ مسلسل تنقید کے باعث نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی عاقب جاوید کے باعث
پڑھیں:
اسلام آباد بمقابلہ ملتان ، کھلاڑیوں نے بازو پر کالی پٹی کیوں باندھی؟ جانئے
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے کھلاڑی رومان رئیس کی بہن کی وفات پر بازو پر کالے رنگ کا ربن پہن کر میچ کھیلنے کا فیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہر کھلاڑی رومان رئیس سے اظہاری ہمدردی کیلئے کالی پٹیاں پہن کر میچ کھیلے گا، رومان رئیس کی بہن کی وفات پر اسلام آباد یونائیٹڈ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے، ہماری دعائیں مشکل کی اس گھڑی میں رومان رئیس کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔