پاکستان میں جمہوریت کی درجہ بندی میں مزید کمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
پاکستان میں جمہوریت کی درجہ بندی میں مزید کمی ہو گئی۔
اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (EIU) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جمہوریت کی درجہ بندی 3.25 سے کم ہو کر 2024ء میں 2.84 رہ گئی۔
رپورٹ میں عام انتخابات 2024ء کے دوران پُر تشدد واقعات اور سیاسی عدم استحکام کو اس کمی کی بڑی وجوہات قرار دیا گیا ہے۔
سال 2024ء کو انتخابات کا سال کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا، اس سال 70 سے زائد ممالک کے ایک ارب 70 کروڑ سے زیادہ افراد نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق8 فروری 2024ء کے انتخابات کے دوران ملک میں پُر تشدد واقعات پیش آئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات سے قبل ایک سیاسی رہنما کو جیل بھیجنے سے بھی جمہوری عمل مزید متاثر ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
پشاور (ویب ڈیسک) لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں جن کو آبائی گاؤں مالی خیل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
جاں بحق نوجوان حسن کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا علاقے میں بدامنی سے تنگ آکر گھر سے نکلا تھا لیکن اب طویل انتظار کے بعد بیٹے کی لاش ملی۔دفتر خارجہ کے مطابق 5 فروری کو پیش آنے والے لیبیا کشتی حادثے میں کُل 18 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں پاراچنار کے 15 افراد بھی شامل تھے جب کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے 6 پاکستانی اب بھی لاپتا ہیں۔
انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
مزید :