لاہور:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 100 دن بعد خالی اشتہار چھاپا کیونکہ وہ مصروف تھے۔

ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چھبیس فروری کو مریم نواز کی حکومت کا ایک سال مکمل ہوا اس دوران انہوں نے نوے سے زائد منصوبے شروع کیے اور زیادہ تر مکمل بھی کیے۔ مریم نواز کی کارکردگی سے جن کو تکلیف ہے اُنہیں چار سال تک یہ تکلیف برداشت کرنا ہوگی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کا کوئی منصوبہ فائلوں تک محدود نہیں بلکہ عملی طور پر نافذ ہو چکا ہے۔ صحت کارڈ، کسان کارڈ اور دیگر فلاحی منصوبے عوام تک پہنچائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے تحریک انصاف حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی اشتہارات تک محدود تھی۔ ان کے دور میں چینی، آٹا اور ادویات سکینڈل جیسے مسائل سامنے آئے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بزدار حکومت کے دوران پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار سست رہی جبکہ مریم نواز نے صرف چھ ماہ میں ایئر ایمبولینس سروس متعارف کروائی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں کسان کارڈ کے ذریعے ساڑھے سات لاکھ کسانوں کو پچاس ارب روپے کی سبسڈی دی گئی جبکہ چار ایگری مالز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے گرین بس سروس متعارف کروائی جس کے تحت ستائیس بسیں لاہور کی سڑکوں پر دوڑ رہی ہیں اور جلد ہی مزید پانچ سو بسیں دیگر شہروں میں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہاں سولر پینل ماڈل کا افتتاح کیا گیا لیکن عملی طور پر سولر پینلز فراہم نہیں کیے گئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز نے بی ایچ یوز کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا اور 24/7 ڈاکٹروں کی دستیابی کو یقینی بنایا۔

انہوں نے تحریک انصاف کے نوکریوں کے دعوؤں کو پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام کو سبوتاژ کر کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم کیا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کے منصوبوں سے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے جبکہ تحریک انصاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ مریم نواز بخاری نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا