چیمپئنز ٹرافی 2025: افغانستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا 10ویں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کے میچ کا فاتح سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لے گا۔
اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اترے گی جبکہ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پر اعتماد ہیں۔
بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا تو افغانستان ایونٹ سے باہر ہو جائے گا کیونکہ افغانستان کے تین پوائنٹ ہوں گے جبکہ آسٹریلیا کے 4 پوائنٹ ہو جائیں گے۔ میچ نتیجہ خیز ہونے کی صورت میں جو ٹیم کامیابی حاصل کرے گی وہ سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل ہو جائے گی۔
افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔ اگر ہم انگلینڈ کو ہرا سکتے ہیں تو آسٹریلیا کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔ ہماری ٹیم کا مورال بلند ہے، اور ہم ایک سادہ مگر مؤثر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
حشمت اللہ شاہدی نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم صرف گلین میکسویل پر نہیں بلکہ پوری آسٹریلوی ٹیم پر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ ہم کسی ایک کھلاڑی کے خلاف نہیں، بلکہ آسٹریلیا کی پوری ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ ہمارے پاس معیاری اسپن باؤلرز موجود ہیں، جو کسی بھی ٹیم کے خلاف مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف اہم فتح کے بعد، قوی امکان ہے کہ افغانستان تیسرے مسلسل میچ کے لیے اپنے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرے اور ایشیائی حالات میں اپنی اسپن کی طاقت کو قائم رکھیں۔ راشد خان، محمد نبی اور نور احمد کا تڑکا آسٹریلوی ٹیم کے لیے بڑی مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔
افغانستان اسکواڈ (ممکنہ):
1۔ ابراہیم زادران، 2۔ رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، 3۔ صدیق اللہ اٹل، 4۔ رحمت شاہ، 5۔ حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، 6۔ عظمت اللہ عمرزئی، 7۔ محمد نبی، 8۔ گلبدین نائب، 9۔ راشد خان، 10۔ نور احمد، 11۔ فضلِ حق فاروقی
آسٹریلیا کی لائن اپ کی پیش گوئی کرنا کچھ مشکل ہوگا لیکن وہ اپنے بولنگ اٹیک میں تبدیلی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جس نے انگلینڈ کے خلاف 351 رنز دیے تھے۔ بولنگ آل راؤنڈر شان ایبٹ کو بھی منتخب کیا جاسکتا ہے، جو بیٹنگ کو مضبوط کرتا ہے، اور لیگ اسپنر تنویر سنگھا کو بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔
آسٹریلیا اسکواڈ (ممکنہ):
1۔ میتھیو شارٹ، 2۔ ٹریوس ہیڈ، 3۔ اسٹیون اسمتھ (کپتان)، 4۔ مارنس لابشینے، 5۔ جاش انگلش (وکٹ کیپر)، 6۔ ایلکس کیری، 7۔ گلین میکسویل، 8۔ شان ایبٹ/اسپینسر جانسن، 9۔ بین ڈوارشس، 10۔ نیتھن ایلس، 11۔ ایڈم زامپا
پچ کی صورتحال:
دونوں ٹیمیں لاہور کے حالات سے بخوبی واقف ہیں، جہاں پچ زیادہ تر بیٹنگ کے لیے سازگار رہی جبکہ تیز گیند بازوں کے لیے زیادہ مشکل رہی ہے۔
اعداد و شمار اور ممکنہ ریکارڈ
میکسویل 4000 ون ڈے رنز سے 17 رنز دور ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 126.
راشد خان ایک وکٹ کے فاصلے پر ہیں تاکہ وہ 200 ون ڈے وکٹیں لینے والے افغانستان کے پہلے گیند باز بن جائیں۔ ان کا بولنگ ایوریج 20.4 ہے، جو ون ڈے تاریخ میں 9واں بہترین ہے (کم از کم 1000 گیندوں کا سامنا)۔
رحمت شاہ کو 37 رنز درکار ہیں تاکہ وہ 4000 ون ڈے رنز بنانے والے افغانستان کے پہلے بلے باز بن سکیں۔
آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف اپنے چاروں ون ڈے میچز جیتے ہیں۔
ہم میچ جیتنا اور گروپ میں ٹاپ پر ختم کرنا چاہیں گے، مارنس لابشینے
آسٹریلیا کے بلے باز مارنس لابشینے نے ممکنہ بارش کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو جاتا ہے تو ہم سیمی فائنلز میں پہنچ جائیں گے، لیکن ظاہر ہے کہ ہم میچ جیتنا چاہیں گے اور گروپ میں ٹاپ پر ختم کرنا چاہیں گے۔
آخری 5 ایک روزہ میچز:
افغانستان: W.L.W.W.W
آسٹریلیا: W.L.L.L.L
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 آئی سی سی آسٹریلیا آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان افغانستان چیمپئنز ٹرافی 2025 لاہورذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ا سٹریلیا ا سٹریلیا بمقابلہ افغانستان افغانستان چیمپئنز ٹرافی 2025 لاہور چیمپئنز ٹرافی 2025 حشمت اللہ شاہدی افغانستان کے ا سٹریلیا کے سیمی فائنل کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
پی سی بی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
قومی ٹیم کے سابق کوچ گلیسپی نے واجبات کی عدم ادائی پر آئی سی سی کا در کھٹکھٹا دیا
پی سی بی نے تاحال واجبات ادا نہیں کیے ، صورتحال کافی مایوس کن ہے، انٹرویو
قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا در کھٹکھٹا دیا۔گزشتہ دنوں مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے ، یہ صورتحال کافی مایوس کن ہے تاہم امید ہے کہ جلد از جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔تاہم اب انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے ۔سابق کوچ جیسن گلیسپی کا موقف ہے کہ پی سی بی نے ان کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی شرائط پوری نہیں کیں جبکہ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی مشیروں نے کیس کا جواب دینے کی تیاری کرلی ہے ۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیسن گلیسپی نے آئی سی سی کے ڈسپٹ ریزولیوشن چیمبر میں کیس دائر کردیا ہے اور موقف اپنایا گیا ہے کہ پی سی بی پر 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم واجب الاادا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانونی عمل کا احترام کریں گے ، یہ ایک معمول کا معاہداتی تنازع ہے جو جلد حل ہو جائے گا۔دوسری جانب کچھ سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ پی سی بی کی ساکھ کو متاثر کرسکتا ہے ۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دونوں فریقوں کو نوٹس جاری کردیا ہے اور معاملے کی سماعت اگلے ماہ ہونے کی توقع ہے ۔