چمیپیئنز ٹرافی: افغانستان سے شکست پر انگلینڈ کے کپتان مستعفی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
چیمیئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے باعث دلبرداشہ ہوکر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزبٹلر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انگلش کوچ برینڈن میکولم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ یہ میرے لیے درست وقت ہے میں یہ عہدہ چھوڑ دوں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کردیا
انہوں نے کہا کہ اب کوئی اور آئے گا اور کپتانی کرے گا ، انگلینڈ کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے ، بطور کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گا۔
Jos Buttler did well but as a team, England couldn’t do well specially Salt, Brook, Livingston.
He has resigned as a captain taking responsibility of defeat England faced recently.
pic.twitter.com/b4nULMmiCh
— अनुज यादव ???????? (@Hello_anuj) February 28, 2025
’میں چاہتا تھا کہ بٹلر کپتان جاری رکھیں‘اس موقع پر انگلش کوچ برینڈن میکولم نے کہا کہ کل بٹلر آخری میچ میں کپتانی کریں گے ، جوز بٹلر ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہے، بٹلر اس ٹیم کے ساتھ کافی لگاؤ رکھتے ہیں، میں چاہتا تھا وہ کپتانی جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ابراہیم زردان کی انگلینڈ کے خلاف شاندار اننگز، کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے
انہوں نے کہا کہ جوز بٹلر نے بطور کپتان کافی اچھا پرفارم کیا، اگلے کپتان کے حوالے سے آخری میچ کے بعد مشاورت کریں گے۔
یاد ر ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے باعث انگلش ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news استعفی انگلینڈ برینڈن میکولم جوز بٹلر شکست کپتان کوچذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: استعفی انگلینڈ برینڈن میکولم جوز بٹلر کپتان کوچ نے کہا کہ جوز بٹلر
پڑھیں:
پاک فوج کے بہادر سپوت وطن پر قربان، میجر محمد انور کاکڑ شہید ہوگئے
ویب ڈیسک:بلوچستان ضلع پشین کے میجر محمد انور کاکڑ 19 جولائی 2025 کو کوئٹہ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے۔
شہدائے وطن کو سلام، بلوچستان کے بہادر سپوت میجر محمد انور کاکڑ شہید ہوگئے، میجر محمد انور کاکڑ شہید 19 جولائی 2025 کو کوئٹہ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔
میجر محمد انور کاکڑ شہید کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے ہے، میجر محمد انور کاکڑ شہید ، شہادت کے وقت بلوچستان میں تعینات تھے،میجر محمد انور کاکڑ شہید نے پی سی ہوٹل گوادر پر فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف انتہائی اہم آپریشن کامیابی سے سر انجام دیا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
اس آپریشن میں میجر محمد انور کاکڑ کو 2 گولیاں لگیں مگر انکا حوصلہ بلند رہا، میجر محمد انور کاکڑ شہید اس وقت بلوچستان میں ابلاغی جنگ میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے تھے۔
میجر محمد انور کاکڑ شہید کے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں، میجر محمد انور کاکڑ شہید نے 10 سال سے زائد عرصہ تک پاک فوج میں دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔
ازلی دشمن بھارت، پاکستان سے آمنے سامنے کی جنگ میں ذلت آمیز شکست کا مزہ چکھ چکاہے، بھارت فتنتہ الہندوستان جیسے دہشتگرد گروہوں کی فنڈنگ کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے، اس محاذ پر بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی اور وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہو گا۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد