چین اور روس کو اسٹریٹجک اور عملی تعاون کو مسلسل گہرا کرنا چاہیے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
بیجنگ :
چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں روسی فیڈریشن کی سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری شویگو سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چینی عوام کی جاپان مخالف جنگ ، سوویت یونین کی عظیم محب وطن جنگ اور دنیا کی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے، اور اقوام متحدہ کے قیام کی بھی 80 ویں سالگرہ ہے۔ فریقین کو تمام سطحوں پر گہرے روابط برقرار رکھنے چاہیے، دونوں صدور کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو مکمل طور پر نافذ کرنا چاہیے، اور اسٹریٹجک اور عملی تعاون کو مسلسل گہرا کرنا چاہیے۔ دونوں فریقوں کو بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہیے، برکس ممالک اور شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لانا چاہیے، اور گلوبل ساؤتھ کی یکجہتی اور تعاون کی سمت کو مزید مستحکم کرنا چاہیے۔
شویگو نے کہا کہ صدر پیوٹن صدر شی جن پھنگ کے ساتھ پرخلوص دوستی اور گہرے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ روس-چین تعلقات ایک بے مثال بلند سطح پر ہیں جو کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہے۔ روس دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پانے والےاہم اتفاق رائے کو صحیح معنوں میں نافذ کرے گا اور چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے پر ثابت قدم رہے گا۔ چین نے یوکرین بحران کے پرامن حل کو فعال طور پر آگے بڑھایا ہے، جسے روس خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ چین، سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا ہے جس میں ان کی چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دونوں طرف سے سٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا,چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت روابط، اور مشترکہ جیو اسٹریٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کی گہرائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خودمختاری، کثیرالجہتی تعاون اور طویل المدتی علاقائی استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
چینی قیادت نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے قیام میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے مزاحمت کی علامت اور خطے میں امن کا ضامن قرار دیا۔
عسکری سطح پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل ژانگ یو ژیا، پی ایل اے آرمی کے سیاسی کمشنر جنرل چن ہوئی اور چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کائی ژائی جون سے ملاقاتیں کیں۔ پی ایل اے آرمی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جو دونوں افواج کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار
ملاقاتوں میں دفاعی تعاون، انسداد دہشت گردی، مشترکہ تربیت، عسکری جدیدیت، اور ادارہ جاتی روابط کے فروغ سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے ہائبرڈ اور سرحد پار خطرات سے نمٹنے کے لیے عملی تعاون اور اسٹریٹیجک ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ چینی عسکری قیادت نے دوطرفہ دفاعی شراکت داری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے علاقائی امن میں کلیدی کردار کو سراہا۔
کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام شعبہ جات میں فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سیاسی و عسکری تعلقات کی گہرائی اور علاقائی سلامتی کے فروغ میں مشترکہ عزم کا عکاس ہے، جسے اعلیٰ سطحی روابط اور مسلسل تعاون سے مزید تقویت دی جا رہی ہے۔