ملک بھر کیلئے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کےلیے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز عوام کو مہنگائی سے بچانے کےلیے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کر رہی ہے، رمضان المبارک کے دوران 800 سے زائد برانڈڈ اشیاء پر 15 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز کے کھلے رہنے کے اوقات بھی بڑھا دیے گئے جبکہ اسٹورز پر اشیاء کی مقدار اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر رمضان ریلیف پیکیج عوام کو سہولت فراہم کرنے کےلیے علیحدہ اسکیم ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رمضان ریلیف پیکیج
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
مزید :