ماہ صیام کی آمد، پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
علی ساہی: ماہ صیام کی آمد،پنجاب پولیس کےسیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے،صوبہ بھرکی36ہزار 500سے زائد مساجدکاسکیورٹی پلان فائنل کرلیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 2179امام بارگاہوں،444 اقلیتی عبادت گاہوں کابھی سکیورٹی پلان فائنل کرلیا گیاہے،سکیورٹی پر75ہزارسےزائدپولیس اہلکاراورکمیونٹی رضاکارتعینات ہوں گے، لاہورمیں5 ہزار سےزائدافسران اوراہلکارسیکیورٹی ڈیوٹی پرمامورہونگے۔
حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
صوبہ بھرمیں200سےزائدواک تھروگیٹ،12ہزارسےزائدمیٹل ڈٹیکٹرزنصب کردئیے گئے،سحر،افطاراورتراویح کے اوقات میں ڈولفن اسکواڈ،پیرو،ایلیٹ ٹیمیں عبات گاہوں کےگردموثر پٹرولنگ کریں،سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مددسےتمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی:تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل اسکول وین ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولییس کے مطابق زیرِ حراست ملزم وین میں سفر کرنے والی طالبات کو ہراساں کرتا تھا، وین ڈرائیور کے روکنے پر اس نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگیا تھا تاہم پولیس نے جدید طریقہ تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر اسے گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔