رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد پولیس نے جامع سیکیورٹی پروگرام مرتب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد پولیس نے جامع سیکورٹی پروگرام مرتب کرلیا ہے، جس کے تحت 3300 سے زائد افسران ضلع بھر میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
رمضان المبارک کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے حو الے سے ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، زونل ایس پیز، تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، ایس ایچ او کی تنزلی
ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس جواد طارق نے پولیس افسروں پر زور دیا کہ وہ آ رام اور نیند عوام کی حفاظت کی خاطر قربان کرتے ہوئے عبادت گاہوں، مارکیٹوں، شاپنگ سینٹرز اور دیگر اہم مقاما ت کی حفاظت یقینی بنائیں۔
انہوں نے مشکوک لوگوں پر کڑی نظر رکھنے اور موجودہ حالات کے مطابق تمام پولیس افسران کو سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مساجد اور امام بارگاہو ں میں داخل ہو نے کے لیے ایک گیٹ استعمال کیا جائے اور ہر شخص کی چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر ممکن بنائی جائے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں سینکڑوں ملزمان گرفتار
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ پارکنگ کو مسا جد اور امام بارگاہوں سے دور رکھا جائے اور پولیس کے علاوہ پرائیویٹ گارڈز اور مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ کی جانب سے منتخب افراد ڈیوٹی سر انجا م دیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا سحراور افطار کے اوقات میں ڈیوٹی پرمامور پولیس افسران کو سحر ی اور افطاری کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کارروں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔
مزید پڑھیں: شہریوں کے لیے بڑا ریلیف، اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں ازسرنو فعال
ڈی آئی جی نے ہدایت کی کہ نماز کے اوقات میں ایس ڈی پی اوز اور افسر مہتمم تھانہ جات خود ڈیوٹیاں چیک کر یں۔ ’نما ز، تراویح اور افطاری کے اوقات میں چوکنا رہیں اور ڈیوٹی دلچسپی اور حب الو طنی کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا آ رام اور نیند عوام کی حفاظت کی خاطر قربان کر یں۔‘
ڈی آئی جی اسلام آ باد جواد طارق نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سستا رمضان بازاروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں، مساجد بشمول خواتین کے لیے تراویح کی ادائیگی کے لیے مختص کی گئی جگہوں کی سیکیورٹی کو بھی فول پروف بنایا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امام بارگاہوں جواد طارق ڈی آئی جی اسلام آباد رمضان بازار مساجد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امام بارگاہوں جواد طارق ڈی ا ئی جی اسلام ا باد ڈی ا ئی جی اسلام ا اسلام ا باد پولیس امام بارگاہوں کے لیے
پڑھیں:
دہرے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت، کوئٹہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو گرفتار کرلیا
بلوچستان میں مرد اور خاتون کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں دہرے قتل کے معاملے میں کوئٹہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو گزشتہ رات گرفتار کیا۔
آج بانو بی بی کی والدہ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے عدالت سے ان کا 2 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔
عدالت نے بانو بی بی کی والدہ کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خاتون کا بیان سامنے آیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ بیٹی بانو کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق سزا دی گئی، ہمارے لوگوں نے کوئی ناجائز فیصلہ نہیں کیا، ہم نے لڑکی کو قتل کرنے کا فیصلہ سردار شیر باز ساتکزئی کے ساتھ نہیں، بلکہ بلوچی جرگے میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپیل کرتی ہوں کہ سردار شیر باز ساتکزئی اور دیگر گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں قتل ہوئی خاتون کی والدہ کا تہلکہ خیز بیان، کیس کا رخ ہی موڑ دیا
مقدمے میں نامزد مقتولہ کا بھائی تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا، اس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
مقدمے میں نامزد ملزم سردار شیر باز ساتکزئی کو گزشتہ روز مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
یاد رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں عیدالاضحیٰ سے 3 روز قبل خاتون اور مرد کو سرعام قتل کیا گیا تھا، واقعے کی ویڈیو 3 روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لینے لیا تھا اور متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔