پنجاب کی دیہی خواتین کے لیے خصوصی بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
ملک کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی دیہی خواتین کے لیے خصوصی بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔
ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز تک بس سروس شروع کی جائے گی اور دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
مریم نواز نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کے لیے سبسڈی دینے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب کا پہلاو ویمن ٹرانسپورٹ سلوشن پلان تیار کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم دیہات میں رہنے والی خواتین کا بھی حق ہے، دیہی خواتین کے لیے ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی سے دیہی خواتین کا اعتماد بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کو پبلک ٹرانسپورٹ میں تکلیف دہ حالات میں سفر کرتے دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، ٹرانسپورٹ سسٹم سے طالبات اور مریض خواتین کو آمد ورفت میں آسانی ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
ویب ڈیسک :سینئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےعمر چیمہ اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔