صیہونی حکومت کا مجرمانہ چہرہ بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ یکم مارچ 2025
The Zionist Regime’s War Crimes | Iran-Malaysia Alliance | Hannibal Protocol Exposed
صیہونی حکومت کا مجرمانہ چہرہ بے نقاب
ہانیبال پروٹوکول – اسرائیل کا خوفناک راز
ایران اور ملائیشیا کا اتحاد فلسطین کے حق میں
ہفتہ وار پروگرام: وی لاگ
وی لاگر:سید عدنان زیدی
پیش کش:سید انجم رضا
پروگرام کا خلاصہ:
مسلمانوں کی بے حسی صیہونی حکومت کے مظالم کی اصل وجہ کیسے بنی؟
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکاہن اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری اوتاما حاجی کی ملاقات میں کیا طے پایا؟
انیبال پروٹوکول کیا ہے اور اسرائیل نے 7 اکتوبر کو اپنے ہی فوجیوں اور شہریوں کو کیوں مار دیا؟
رہبر مسلمین سید علی خامنہ ای کا پیغام – مزاحمت کی راہ ہی عزت کی راہ ہے
شہدائے مزاحمت، سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی عظیم قربانی
ٹرمپ کا فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ، کیا یہ ایک نئی جنگ کو دعوت دے رہا ہے؟
کیسے صیہونیوں، امریکہ اور ان کے اتحادیوں کو مزاحمت نے بے بس کر دیا ہے؟
#Palestine #Iran #IsraelCrimes #HannibalProtocol #FreePalestine #GazaUnderAttack #IranMalaysia #MuslimUnity #Resistance #Hamas #Hezbollah #SayyedNasrallah #IsraelExposed #IslamicResistance #BreakingNews #Trump #WarCrimes #IranMalaysiaAlliance
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بھارتی میڈیا کا نیا جھوٹ بے نقاب، پاکستان نے پروپیگنڈا کا پول کھول دیا!
اسلام آباد: پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ریپبلک ٹی وی کے گمراہ کن اور بے بنیاد دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف من گھڑت خبریں پھیلانا بھارتی میڈیا کا معمول بن چکا ہے۔
بھارتی چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان مبینہ طور پر مغربی ممالک اور اسرائیل کی نگرانی میں 20 ہزار فوجی غزہ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے، جب کہ اس کے ساتھ یہ مضحکہ خیز دعویٰ بھی کیا گیا کہ پاکستان نے اپنے پاسپورٹ سے "اسرائیل کے لیے ناقابلِ استعمال" کی شق ختم کر دی ہے۔
تاہم، وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ تمام دعوے سراسر جھوٹے ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ پر اب بھی واضح طور پر درج ہے کہ: “یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے قابلِ استعمال ہے۔”
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل دو ٹوک اور غیر متزلزل ہے۔ نہ پاکستان نے کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا ہے، نہ ہی کسی قسم کا فوجی یا سفارتی تعاون زیرِ غور ہے۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات کو "زہریلا پروپیگنڈا" قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت پر ہمیشہ قائم رہے گا۔
واضح رہے کہ ریپبلک ٹی وی کا یہ من گھڑت دعویٰ کسی علاقائی یا بین الاقوامی میڈیا ادارے نے رپورٹ نہیں کیا۔