مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ‏امریکی میگزین "ٹائم" میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون، عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ  عمران خان کے مضمون میں حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورت حال کو " سیاہ عہد" قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مضمون میں یہ جھوٹا، غلط اور بے بنیاد دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے دوران انہیں( عمران خان کو) اڈیالہ جیل سے نکال کر ہاؤس اریسٹ کی پیشکش کی گئی تھی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ انہیں کسی بھی مرحلے پر سرے سے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، بہتر ہوگا کہ عمران خان بتا دیں کہ یہ پیشکش کس کی طرف سے؟ کس نے؟ کب ان تک پہنچائی؟

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عرفان صدیقی نے کہا

پڑھیں:

2 قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے، عاصم منیر

پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ 2 قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو 2 قومیں ہیں، ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں، انہوں نے نئے وطن کے حصول کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے مختلف ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 2 قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو 2 قومیں ہیں، ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں، انہوں نے نئے وطن کے حصول کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ 2 قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے، مسلمان اور ہندوؤں کا مذہب، تہذیب، زبان اور ثقافت یکسر مختلف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کو ایک اور غزہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، عرفان صدیقی
  • افسانوں کا مجموعہ فلسطین اور اہم رسائل (پہلا حصہ)
  • بھارت پاکستان سے 7 گنا بڑا ہونے کے باوجود عدم تحفظ کا شکار ہے، احسن اقبال
  • 2 قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے، عاصم منیر
  • اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے، عرفان صدیقی
  • بھارتی سازشوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع
  • ٹرمپ کی سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کی پیشکش کا امکان
  • امریکا سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر کا اسلحہ دینے کو تیار
  • غزہ اور گجرات کے قاتلوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، اسرائیلی اہلکار سری نگر پہنچ گئے
  • پاکستان کیخلاف مذموم مہم جوئی،بھارت کی سہولت کارکیلئے  اسرائیلی اہلکارسری نگرپہنچ گئے