طلبہ کے جو بھی مسائل ہیں ہم ان کیساتھ کھڑے ہیں: ایڈووکیٹ سیف الدین
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و رہنما جماعتِ اسلامی ایڈووکیٹ سیف الدین نے کہا ہے کہ طلبہ کے جو بھی مسائل ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی (سابقہ کے ایم ڈی سی) میں فیسوں میں اضافے کے خلاف طلباء کی جانب سے مظاہرہ جاری ہے۔
اپوزیشن لیڈر کےایم سی ایڈووکیٹ سیف الدین نے مظاہرین سے خطاب میں کہا ہے کہ ان طلبہ کے جو بھی مسائل ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ فیسوں میں ہر سال اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ یونیورسٹی کی بسوں کا حال تک برا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملک احمد بھچر کا انسداد دہشت گردی عدالت کی سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان
اپوزیشن لیڈر ملک احمدخان بھچر(فائل فوٹو)۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمدخان بھچر نے سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت سے سنائی گئی سزا کے فیصلے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر کو 9 مئی کے کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
اپوزیشن لیڈر ملک احمدخان بچھر نے کہا کہ عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا، میرے خلاف قانونی ضابطے پورے کیے بغیر سزا کا فیصلہ سنایا گیا۔
سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم این اے احمد چھٹہ سمیت تمام کارکنوں کو بھی دس دس سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد حکومت نے عدالتوں کو اپنے تابع کرلیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 9 مئی کے سیاسی مقدمات میں ہمیں اس طرح کے فیصلوں کی امید ہے، تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کروں گا۔