کافی عرصے سے مولانا حامد الحق کو تھریٹس تھے، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ امیر مقام نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے، کافی عرصے سے مولانا حامد الحق کو تھریٹس تھے۔
اکوڑہ خٹک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے، صوبے کی صورتِ حال سب کے سامنے ہے، دہشت گرد گھومتے پھرتے ہیں، یہ ذمے داری صوبائی حکومت کی ہے کہ یہاں کے حالت دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ آپس میں لگے ہوئے ہیں کہ کون سی ایم بنے گا، ان کے احتجاج ناکام ہو چکے ہیں، ابھی گرینڈ الائنس بھی ایسا ہی ہے۔
لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں توسیع بہتر کارکردگی کے لیے کی، اس سے اخراجات نہیں بڑھیں گے، موجودہ ہماری حکومت 5 سال پوری کرے گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
بھارت کا پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا کرنا بہت ہی افسوسناک ہے: جلیل عباس جیلانی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا کرنا بہت ہی افسوسناک ہے۔
سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی نہیں ہونی چاہئے، صدر کلنٹن کے دورے میں سکھوں کو قتل عام کا نشانہ بنایا گیا، اس وقت بھی بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا تھا۔
جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ اس وقت بھی بھارت کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا، ہوسکتا ہے واقعہ 5 اگست 2019ء کے اقدامات کا ردعمل ہو۔
Post Views: 1