چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چوتھی ٹیم کونسی پہنچی؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کراچی:
چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چوتھی ٹیم بھی پہنچ گئی اور اسی کے ساتھ لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی افریقا نے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر چیمپینز ٹرافی 2025کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے سے نیوزی لینڈ اور بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں، گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد آسٹریلیا نے گروپ چیمپیئن کی حیثیت سے گروپ بی سے سیمی فائنل میں اپنی نشست کنفرم کر لی تھی۔
ہفتہ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھلے جانے والے ٹرافی کے 11ویں میچ میں انگلینڈ کو 179 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد جنوبی افریقہ نے بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر گروپ سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور اگر مگر کا چکر ختم ہوا جبکہ افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی خواہش دم توڑ گئی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی 207 رنز سے کامیابی کی صورت میں افغانستان بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل فور میں جگہ بنا سکتا تھا۔
دوسری جانب سیمی فائنلز میں حریف ٹیموں کا فیصلہ اتوار کو دبئی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری گروپ میچ کے بعد بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا،گروپ بی میں جنوبی افریقہ گروپ چیمپین اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے،
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں میں جگہ
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ فائنل: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں شیڈول ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث ابھی تک ممکن نہ ہوسکا۔
ٹاس دوپہر 2 بجے جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہونا تھا۔ گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ میں پانی جمع ہوجانے کے باعث انتظامیہ کو میچ شروع کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مسلسل بارش کے باعث ممکنہ طور پر کھیل کو 50 سے کم اوورز تک محدود کیا جائے گا۔ آج کھیل ممکن نہ ہونے کی صورت میں میچ ریزرو ڈے (کل) پر کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔
ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی بھی ایک ٹیم موجود نہیں ہوگی۔
بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔