UrduPoint:
2025-11-03@19:14:11 GMT

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ 2025ء) رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،
پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں کروڑوں مسلمان اتوار کے روز پہلا روزہ رکھیں گے ۔ سعودی عرب سمیت صرف چند ہی ممالک میں جمعہ کی شام کو رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔  ت
 دنیا کے بیشتر ممالک میں گزشتہ روز جمعہ کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، صرف چند ہی ممالک میں آج بروز ہفتہ کو پہلا روزہ تھا۔

برطانیہ دنیا کا واحد غیر اسلامی ملک ہے جہاں جمعہ کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا۔ برطانیہ سے قبل صرف چند مسلمان ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آیا۔ جبکہ آسٹریلیا میں جمعہ کی شام کو چاند دیکھنے سے قبل ہی یکم مارچ کو رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، کویت، قطر، بحرین، یمن، مصر، اردن، شام، عراق، لبنان، سوڈان اور افغانستان ایسے اسلامی ممالک ہیں جہاں جمعہ کے روز رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا۔

اسلامی دنیا میں سب سے پہلے سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آیا۔ یوں ان خلیجی ممالک میں مقیم مسلمان نے ہفتہ کو پہلا روزہ رکھا۔ اس سے قبل انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی دارالاسلام میں ماہ مبارک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان ممالک میں 2 مارچ بروز اتوار کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہو گا۔

جاپان اور سنگاپور میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے پر پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہونے کا اعلان کیا گیا۔ گزشتہ روز پاکستان میں پشاور میں منعقدہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کر دیا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ملک کے کسی علاقے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا ملک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہو گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں شام 7 بج کر 24 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان تھا، تاہم اس وقت تک ملک کے کسی علاقے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی۔ واضح رہے کہ ماہرین فلکیات کی جانب سے پہلے ہی پیشن گوئی کی گئی تھی کہ پاکستان سمیت بیشتر ایشیائی ممالک میں 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آئے گا۔ جبکہ سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ ماہرین فلکیات نے 28 فروری کو صرف چند ممالک کے علاوہ دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کی پیشن گوئی کی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں رمضان المبارک کا چاند نظر رمضان المبارک کا چاند نظر نہ کو رمضان المبارک کا جمعہ کی شام کو ممالک میں پہلا روزہ کا اعلان آنے کا

پڑھیں:

پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جو ملکی مفادات، علاقائی تعاون اور عالمی سطح پر اعتماد و استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا دوست ہے اور دونوں ممالک سی پیک فیز تھری پر تیزی سے کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں میں اپنی خارجہ پالیسی میں واضح پیش رفت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہو رہے ہیں، جبکہ سی پیک فیز تھری کے منصوبے پاکستان کی معاشی ترقی اور علاقائی رابطوں کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ وسط ایشیائی ممالک، بالخصوص آذربائیجان اور ترکمانستان تک پاکستان کی رسائی میں نمایاں بہتری آئی ہے. جس سے تجارتی و توانائی تعاون کے نئے دروازے کھل رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان آج عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف ایک مؤثر آواز بن کر ابھرا ہے۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ یہ پاکستان کی سفارتی خوداعتمادی اور پالیسی کے تسلسل کا نتیجہ ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ریاض کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں گہرے اعتماد کا مظہر ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سفارتکاری آج اعتماد، استحکام اور حقیقت پسندی کی عکاسی کر رہی ہے، جو ملک کے روشن اور خودمختار مستقبل کی ضمانت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے: خواجہ آصف
  • ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے: محمد اورنگزیب
  • پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر تنقید، فواد خان کا ردعمل آگیا
  • مالدیپ نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
  • اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں اضافے پر اتفاق  
  • ایک ظالم اور غاصب قوم کی خوش فہمی
  • پاکستان۔ بنگلا دیش تعلقات میں نئی روح
  • سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی آسامیوں کا پہلا اشتہار جاری
  • ہم چاند پر 6 بار جاچکے ہیں، ناسا کا کارڈیشین کو جواب
  • ڈیم ڈیم ڈیماکریسی (پہلا حصہ)