صدر مملکت کی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد،غریبوں ور مستحق افراد کو یاد رکھنے کی تلقین
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
صدر مملکت کی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد،غریبوں ور مستحق افراد کو یاد رکھنے کی تلقین WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری نے قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام نے صدرک مملکت نے کہا ہے کہ میں پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔رمضان تزکیہ نفس، صبر، استقامت، ہمدردی، مساوات اور اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔
رمضان المبارک تقوی، اخلاص اور قربِ الہی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔رمضان میں غربا و مساکین کی حاجت روایی کریں، معاشرے میں ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دیں۔رمضان مسلمانوں کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اصلاح کا ماحول پیدا کر کے اپنی زندگیوں کو از سر نو شروع کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔رمضان المبارک ہمیں ضرورت مندوں اور محروم طبقات کی تکلیف کا احساس بھی دلاتا ہے۔رمضان المبارک کا پیغام یہی ہے کہ ہم اپنی ذات سے بلند ہو کر دوسروں کی مدد کریں۔
پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ اس مبارک مہینے میں خیرات و صدقات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ضرورت مند افراد کا خاص خیال رکھیں۔ہمیں اپنی استطاعت سے بڑھ کر غریبوں کا سہارا بننے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالی ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں سے مستفید ہونے، صبر و تقوی اختیار کرنے، اور امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمایے۔میں اللہ تعالی کے حضور دعا گو ہوں کہ یہ مہینہ ملک پاکستان کیلیے امن و استحکام اور ترقی اور خوشحالی کا پیغام لیکر آ ئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو رمضان
پڑھیں:
نہروں کا منصوبہ رکوانے پر وزیراعلیٰ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہروں کا منصوبہ رکوانے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کا موقف اصولی طور پر تسلیم کرلیا۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ کے موقف کی فتح ہوئی ہے، یہ فتح وفاق، جمہوریت اور جمہوری اداروں کی ہے۔
وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی، وزیراعظم
وزیراعلیٰ سندھ نے 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں سندھ کا کیس بھرپور انداز میں رکھیں گے، 2 مئی کو نہروں کا معاملہ واپس ہو جائےگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا جب تک پیپلز پارٹی ہے سندھ کے پانی کا ایک قطرہ کسی کو نہیں دیا جائےگا۔