بالی وڈ کی مہنگی ترین طلاق، کتنی رقم اداکی گئی؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار ریتیک روشن اور سوزین خان کی طلاق بالی وڈ کی مہنگی ترین طلاق سمجھی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوزین خان اور اداکار ریتیک روشن کی شادی 2000ء میں ہوئی تھی اور 2014 میں بالی وڈ کی اس خوبصورت جوڑی نے اپنی طلاق کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔
طلاق کے بعد ریتیک اور سوزین اپنے دونوں بیٹوں ریان روشن اور ردھان روشن کی مل کر پرورش کررہے ہیں۔
ریتیک روشن نے طلاق کے بعد بھارتی قانون کے تحت سابقہ اہلیہ سوزین خان کو 380 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے تھے جس کی وجہ سے ان کی طلاق بالی وڈ کی مہنگی ترین طلاق سمجھی جاتی ہے۔
ریتیک اور سوزین کے علاوہ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والی طلاق کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی ہے، جنہوں نے 2006 میں شادی کی اور ٹھیک 10 برس بعد 2016 میں علیحدگی کا فیصلہ کیا،انہوں نے اپنی علیحدگی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور کو اُن کے سابق شوہر نے طلاق کے بعد ایک پُرتعیش گھر کے علاوہ 70 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت کا مری کی خوبصورتی مزید بڑھانے، جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بالی وڈ کی
پڑھیں:
کراچی پر تیز دھوپ کا راج، گرمی کی شدت کتنی بڑھے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی:شہر قائد پر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ گرمی کی شدت سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی بھی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر قائد کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شہر میں اس وقت مطلع صاف مگر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔
شہر میں ہوائیں11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔