رمضان کے آغاز میں بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
محکمۂ موسمیات نے ملک بھر میں رمضان کے آغاز میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 مارچ کو ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔
2 اور 3 مارچ کو سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے
پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری اور سیلابی صورتِ حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
میدانی علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی صورتِ حال کے پیشِ نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا خدشہ ہے۔
محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آج سے 12جون تک ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی
---فائل فوٹومحکمۂ موسمات نے آج سے 12 جون کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا، اسلام آباد اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔