چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اپنے تمام میچز غیرجانبدار مقام پر کھیلنے کی ہندوستان کی ضد نے گروپ بی کی سیمی فائنلسٹ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ دونوں کو ایک مشکل صورتحال میں ڈال دیا ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کو دبئی کا سفر کرنا پڑرہا ہے۔
آئی سی سی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ گروپ بی کی دو سیمی فائنلسٹ کو 4 مارچ کو شیڈول 2013 کے چیمپیئنز کے خلاف ممکنہ ناک آؤٹ میچ سے قبل حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے کافی مدت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، افغانستان دوڑ سے باہر
چونکہ بھارت کے سیمی فائنل کے حریف کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی، اس لیے گروپ بی کے دو سیمی فائنلسٹوں میں سے ایک کو 5 مارچ کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنے کے لیے لاہور واپس آنا ہوگا۔
یعنی ایک ٹیم کو ایسے مقام پر سفر اور پریکٹس کرنا ہوگی جہاں وہ اس وقت تک نہیں کھیلے گی جب تک کہ وہ بھارت کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر لیتی۔
واضح رہے کہ اتوار کو ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ کے بعد یہ واضح ہوجائےگا کہ سیمی فائنل میں کون سی ٹیم کس کے مدمقابل ہوگی۔
گروپ مرحلے کی تکمیل کے بعد گروپ اے کی ٹاپ سائیڈ دوسرے نمبر پر آنے والی گروپ بی ٹیم سے مقابلہ کرے گی، جبکہ گروپ بی کے ٹاپرز دوسرے نمبر پر آنے والی گروپ اے کی ٹیم سے ٹکرائیں گے۔
واضح رہے کہ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں کیا آسٹریلوی بلے باز میتھیو شارٹ سیمی فائنل نہیں کھیل پائیں گے؟
اگر بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی کر جاتا ہے تو فائنل میچ دبئی میں ہوگا۔ کیوں کہ بھارت ایک معاہدے کے تحت اپنے میچز نیوٹرل مقام پر کھیل رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی بھارت چیمپیئنز ٹرافی دبئی ضد نیوٹرل مقام وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت چیمپیئنز ٹرافی نیوٹرل مقام وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی جنوبی افریقہ سیمی فائنل گروپ بی
پڑھیں:
بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے حوالے سے سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریہ کمار یادیو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ یادیو کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابل قبول ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان تنازع نے ایشیا کپ کو پہلے ہی شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کے واقعے نے معاملہ مزید کشیدہ کر دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کی دھمکی بھی دی تھی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہا کہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے۔ سیاست کو کھیل میں گھسیٹنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے۔ امید ہے کہ آنے والی فتوحات کا جشن تمام ٹیمیں وقار اور شائستگی کے ساتھ منائیں گی۔ ایشیا کپ کے مستقبل کے حوالے سے معاملات تاحال غیر یقینی ہیں اور اس حوالے سے آئندہ چند روز انتہائی اہم تصور کیے جا رہے ہیں۔