اسلام آباد: موٹروے پولیس کی گاڑی پر شر پسندوں کی فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
اسلام آباد: موٹروے پولیس کی گاڑی پر شر پسندوں کی فائرنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) موٹروے سنگجانی انٹرچینج ایم ون کے قریب نامعلوم شر پسندوں نے موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں موٹروے پولیس سب انسپیکٹر عجاز اور ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔
شدید فائرنگ کے بعد موٹروے پولیس پولیس کی گاڑی میں اگ بھڑک اٹھی ۔
موٹروے پولیس اور ضلع پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پولیس کی گاڑی موٹروے پولیس
پڑھیں:
ن لیگی سینئر وزیرکی گاڑی کو بڑاحادثہ ،رہنما زخمی
پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔