پاکستان اللہ کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے:آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سےملاقات کی ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا اور بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں، تربیت کے امور پر بریفنگ لی۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے جسکواللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے ہمیں کبھی بھی اپنے عقیدہ، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔آرمی چیف نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے اور بلاوجہ تنقید کی بجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے، جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی اور یہ قوم بالخصوص نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تو کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے پیچھےایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے جسکی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں، جب بھی ریاست ان پر ہاتھ ڈالتی ہے تو آپکو انکے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا رمی چیف
پڑھیں:
2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف
کراچی(نیوز ڈیسک) نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی۔
چینی سرکاری میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، بغیرپائلٹ نظام اور الیکٹرانک وارفیئرمیں چین سےتعاون بڑھا رہے ہیں، چینی دفاعی سازو سامان قابلِ اعتماد اور جدید ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی، یہ آبدوزیں 5 ارب ڈالرمالیت کے 8 ہنگورکلاس آبدوزوں کے معاہدے کاحصہ ہیں جو 2028 تک پاکستان کے بیڑے میں شامل ہوں گی۔
نیول چیف کا کہنا تھا کہ 4 آبدوزیں چین اور باقی پاکستان میں اسمبل ہونگی تاکہ مقامی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جاسکے، یہ آبدوزیں بحیرۂ عرب اور بحرِ ہند میں پاکستان کی نگرانی اور دفاعی صلاحیت بڑھائیں گی۔