ڈاکٹرشاہنواز کنبھر کیخلاف اسلحہ کیس جھوٹا قرار، تھانیدار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
میرپورخاص میں جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 3 نے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے کو جھوٹا قرار دیکر مسترد کرتے ہوئے سندھڑی تھانے کے سابق اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے بہنوئی اور شکایت کنندہ ابراہیم کنبھر نے صحافیوں کو بتایا کہ جج ساجد اقبال نے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے برخاست کرنے کا حکم دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ 5 ماہ قبل عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے خلاف میرپورخاص میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی تھی، سندھڑی پولیس نے ان کاؤنٹر میں ہلاک ہونے کے بعد متاثرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
کیس کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی اسلم جاگیرانی نے حتمی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، جس میں کیس کو بی کلاس (جھوٹا کیس) قرار دینے کی سفارش کی گئی، اپنی رپورٹ میں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔
رپورٹ کی بنیاد پر عدالت نے ڈاکٹر کنبھر کے خلاف ایف آئی آر کو باضابطہ طور پر مسترد کردیا اور سندھڑی تھانے کے موجودہ ایس ایچ او کو سابق ایس ایچ او نیاز کھوسو کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ 2013 کی دفعہ 24 کے تحت جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کرنے کا حکم کنبھر کے کے خلاف
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس نے عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی، عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔ عدالت نے عالیہ حمزہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
خیال رہے کہ عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کو غیر قانونی سرگرمی سے اجتناب کا کہا گیا تو پولیس سے مزاحمت کی گئی جس پر انہیں گرفتار کرکے تھانہ ائیرپورٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں شاہراہ عام کو بلاک کرنے پولیس پر پتھراؤ اور مزاحمت کی دفعات شامل ہیں۔
پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان