—فائل فوٹو

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس کے غازیوں سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے اہلکاروں کے بہترین علاج کے لیے فنڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کے علاج کے لیے مزید ساڑھے 24 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد نے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی ہے۔

 اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ سپروائزری افسران غازیوں کی ہیلتھ ویلفیئر کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

مون سون بارشوں کے دوران 271افراد جاں بحق ، 655زخمی ہوئے

مون سون بارشوں کے دوران 271افراد جاں بحق ، 655زخمی ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون بارشوں کے دوران ہونیوالے جانی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی،این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے اب تک مختلف واقعات میں 271افراد جاں بحق ہوئے، 24گھنٹے کے دوران بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث 6افراد لقمہ اجل بنے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مختلف واقعات میں 22 افراد زخمی ہوئے، 26 جون سے اب تک بارشوں کے دوران ملک بھر میں 655 افرادزخمی ہوئے۔این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اموات سیلابی ریلوں میں ڈوبنے اور گھروں کی چھتیں گرنے کے باعث ہوئیں۔

دوسری طرف پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث پنجاب بھر میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، رواں سال مون سون بارشوں کے دوران حادثات میں 151 شہری جاں بحق اور 538 زخمی ہوئے، پیر سے شروع ہونیوالے مون سون کے پانچویں سلسلے کے باعث دریاں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مون سون فیکٹ شیٹ جاری کردی، جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، مری، قصور اور اوکاڑہ میں بارش ہوئی، البتہ بارشوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پی ڈی ایم اے فیکٹ شیٹ کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک پنجاب میں 151 شہری جاں بحق اور 538 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے، مون سون بارشوں کا پانچواں سلسلہ 28 جولائی سے شروع ہوگا، اس کے باعث پنجاب کے دریاں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر کی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کا ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم کا ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں دھڑ جڑے بچوں کو الگ کرنے کے آپریشن کا آغاز بلند شرح سودکاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں رکاوٹ ہے، زاہد اقبال چوہدری ملک میں پولیو کے 3نئے کیسزرپورٹ ، رواں سال تعداد 17ہو گئی پاکستان فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا، وزیراعظم کشمیریوں کو بے گھر کر کے شناخت اور زندگی چھینی جا رہی ہے، مشعال ملک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے دوران سروس پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی
  • کراچی، زمان ٹاؤن پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی:  مبینہ مقابلے کے دوران دو  ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار
  • رشوت قبول نہ کرنے والے روسی اہلکاروں میں رشوت جتنی رقم کے برابر انعامات تقسیم
  • ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق،21 زخمی
  •   مون سون کا نیا اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی
  • مون سون بارشوں کے دوران 271افراد جاں بحق ، 655زخمی ہوئے
  • پنجاب پولیس نے لوٹ مار میں ملوث محکمے کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا
  • پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے دوران سروس پی ایچ ڈی مکمل کر لی
  • کراچی؛ ماڈل کالونی میں کی گئی کھدائی میں کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک محنت کش جاں بحق