وزیر اعظم کی چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
وزیر اعظم کی چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں انہوں نے حکام کو چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔رپورٹ کے مطابق اجلاس کو چینی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، صوبائی سطح پر چینی کی ارزاں نرخوں پر فروخت کے لیے فئیر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں، چینی کی اسمگلنگ مکمل ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات لئے جائیں گے اور اسمگلرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔صوبائی چیف سیکرٹریز نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی، اس حوالے سے انتظامیہ ضلع کی سطح پر مستعدی سے کام کرے گی۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گزشتہ مہینوں میں حکومت نے چینی کی اسمگلنگ پر سخت کارروائی کی جس سے چینی کی اسمگلنگ کے خاتمے میں مدد ملی۔وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کی خلاف سخت کارروائی کرنے کا کہا۔وزیراعظم نے رمضان المبارک میں چینی اور دیگر اشیائے خور و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے کنٹرول کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار و قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں موجود تھے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کنٹرول کے حوالے سے میں چینی
پڑھیں:
وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت محکمہ سپورٹس کی ترقیاتی سکیموںکے حوالے سے اہم اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جمعرات کے روزنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں محکمہ سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری شریک ہوئے۔وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کو سپورٹس کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں محکمہ سپورٹس پنجاب کی 88 نئی سکیموں پر کام جاری ہے ، جن میں سی58 سکیموں کی منظوری ہو چکی ہے جبکہ30 سکیموں کو بھی جلد منظورکرلیاجائے گا، پنجاب سٹیڈیم کے گرد فوڈسٹریٹس بنائی جائے گی ،سٹیڈیم میںتماشائیوں کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور پارکنگ اور دیگر سہولیات بھی مہیا کی جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سپورٹس کا بہترین انفرسٹرکچر کا جال بچھایا جارہا ہے ،پنجاب کے تمام ڈویژنز میں سپورٹس گراؤنڈز بنائے جارہے ہیں، سپورٹس سکیموں کی منظوری میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرنے تمام سکیموں کو بروقت اور معیاری طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت ہے۔