پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت، ن لیگی رہنماؤں کا تحفظات کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
تحریک انصاف دور کے وزیر دفاع پرویز خٹک کی ن لیگ کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر پارٹی کے کچھ رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں پرویز خٹک کی شمولیت پر ن لیگ کے کچھ رہنماؤں نے تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈر کو گالی دینے کی وجہ سے انہوں نے 15، 16 سالوں سے پرویز خٹک سے بات تک نہیں کی۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں رہتے ہوئے اگر کسی بندے کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل نہ ہو تو وہ ہلکا رہ جاتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پرویز خٹک
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے انٹر اپارٹی الیکشن 17 اور18 مئی کو ہوں گے، علامہ علی اکبر کاظمی
صوبائی کابینہ کا آن لائن اجلاس، صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گیارہ اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا آن لائن اجلاس، صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گیارہ اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے جن کا تعلق جماعت کی آئندہ تنظیمی پیش رفت سے تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے انٹرا پارٹی انتخابات مورخہ 17 و 18 مئی 2025ء، بروز ہفتہ و اتوار، لاہور میں منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر صوبے بھر سے تمام ضلعی نمائندگان شرکت کریں گے اور اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
انتخابات کے اس دو روزہ عمل میں، ہر ضلع کی سطح سے ایک نام بطور ضلعی نمائندہ پیش کیا جائے گا جبکہ دو امیدواران کے نام صوبائی کابینہ کی جانب سے مرکزی کمیٹی کو ارسال کیے جائیں گے۔ انہی امیدواروں کے درمیان صوبائی صدارت کے لیے انتخاب ہوگا، اور اکثریتی ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار آئندہ تین برسوں کے لیے صوبہ پنجاب کی صدارت کا منصب سنبھالے گا۔