پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج شروع ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات آج شروع ہوں گے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 2 ہفتے تک جاری رہیں گے، آئی ایم ایف وفد کی قیادت ناتھن پورٹر جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ، ایف بی آر، پاور ڈویژن اور اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
مذاکرات میں پاکستان 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان رواں مالی سال کی پہلی ششماہی سے متعلق رپورٹ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرے گا۔
آئی ایم ایف وفد کو زرعی آمدن پر ٹیکس پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط پر بھی عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق ئی ایم ایف وفد ا ئی ایم ایف آئی ایم ایف
پڑھیں:
ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل
حکومت نے 9 ماہ بعد اوگرا رکن فنانس کے لیے تین نام فائنل کر دیے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ سلمان امین، شکیل اور فہیم کے ناموں کا انتخاب کیا گیا، متعلقہ ایجنسیوں نے تینوں امیدواروں کو کلیئر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے سمری دستخط کے لیے وزیراعظم آفس بھجوا دی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سلمان امین سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سرفہرست ہیں۔
ذرائع کے مطابق سلمان امین کا تعلیمی و پیشہ ورانہ تجربہ دیگر امیدواروں سے بہتر ہیں، سلمان امین چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، وزارت خزانہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔