خسرہ سے 7 بچوں کی موت نے ہلا دیا، خانہ بدوش خاتون
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
سکھر:
روہڑی شہر کے نواحی گاؤں میں ’’ جھمکے لے لو، ہار لے لو، میک اپ کا سامان لے لو، سب کچھ سستا لے لو‘‘ کی آوازیں گونج رہی تھیں۔
یہ میوا بائی تھی جو پھٹے پرانے کپڑوں اور دھول سے بھری چپل پہنے ایک ٹرنکیٹ اٹھائے روزی روٹی کی تلاش میں گاؤں گاؤں کا سفر کر رہی تھی۔
مصنوعی زیورات بیچ کر رات کو وہ جب گھر آتی ہے تو اس کے پاس اتنی کمائی نہیں ہوتی کہ وہ اس سے اپنے سات افراد کے خاندان کا پیٹ بھر سکے۔
میوا بائی کا شوہر پریم داس مختلف دیہاتوں اور قصبوں کی گلیوں میں سستے کھلونے اور غبارے بیچتے ہیں۔
یہ خاندان روہڑی شہر کے مضافات میں رہتا ہے۔ میوا بائی کے پانچ بچے اور تین پوتے پوتیاں ہیں۔ ان کے کچے گھر میں دکھوں سے بھری زندگی ہے۔
30 کی دہائی کی عمر میں ہی میوا بائی 50 سال کی نظر آتی ہیں۔ 45 سالہ پریم داس بھی اپنی عمر سے بڑا نظر آرہا ہے۔ م
یوا بائی اپنے شوہر کے ساتھ چارپائی پر بیٹھی تھی سادہ روٹی کے ساتھ پکوڑے کھا رہی تھی جب اس نے ’’ ایکسپریس ٹریبیون‘‘ کو اپنی کہانی سنائی۔
میوا بائی نے بتایا کہ اس نے 18 سالوں میں 12 بچوں کو پیدا کیا۔ ان میں سے سات بچے ایک ماہ کے دوران ہی خسرہ سے موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔ اب میرے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں اور یہ بھی غذائی قلت کا شکار ہیں۔
میوا نے بتایا کہ بچے بیمار ہوئے تو ہم روہڑی شہر سے بہت دور رہتے ہیں اور ہمارے پاس کبھی بھی ڈاکٹر کو دینے یا دوائیاں خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہوتے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میوا بائی
پڑھیں:
موبائل فون کا استعمال بچوں میں نظر کی کمزوری کا بڑا سبب قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)موبائل فون کے زیادہ استعمال کے باعث کم عمر بچے نظر کی کمزوری کی بیماری میوپیا میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بچوں میں نظر کی کمزوری کی بیماری میں اضافے کا انکشاف ہواہے۔ ماہرین کے مطابق میوپیا میں آنکھ کی ساخت تبدیل ہو جاتی ہے، بچے موبائل فونزکی اسکرین مسلسل دیکھتے ہیں، پلک بھی نہیں جھپکتے اور آنکھیں ملتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ کم عمر بچے دور کی نظر کی کمزوری کی بیماری میوپیا میں مبتلا ہونے لگے ہیں، کئی بچوں کو منفی 7 سے 10 تک کی دور کی عینکیں لگ گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ 10سال تک کی عمر کے 40فیصد بچے میوپیا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔