12اکتوبر دوبارہ مسلط نہ ہواتو 2سال میں معاشی بحران سے نکل آئیں گے : رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اقلیتی برادری کو مائنارٹی کارڈز تقسیم کرنے کے حوالے سے اقبال آڈیٹوریم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خاں اور صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ اقلیتوں کے لئے بے شمار اقدامات کئے گئے ہیں جن میں صحت، تعلیم، روزگار اور دیگر اہم شعبوں میں ان کی مدد کے لئے مختلف سکیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مائنارٹی کارڈز اقلیتی برادری کے افراد کو شناخت فراہم کرنے کی طرف اہم قدم ہے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ مائنارٹی کارڈز اقلیتی برادری کے افراد کو شناخت فراہم کرنے اور ان کے حقوق کی حفاظت کرنے کے لئے ایک اہم قدم ہیں۔ پنجاب حکومت کا یہ اقدام اقلیتی برادری کے لئے ایک اور مثالی قدم ہے جس کے ذریعے انہیں نہ صرف اپنے حقوق کی پہچان حاصل ہو گی بلکہ انہیں حکومت کی مختلف سکیموں اور پروگراموں میں شرکت کی سہولت بھی ملے گی۔ گزشتہ ایک سال میں اقلیتی برادری کے لئے بے شمار مثالی اقدامات کئے ہیں۔مائنارٹی کارڈز ان میں سے ایک اہم ترین قدم ہے جس سے اقلیتی افراد کی شناخت کو نہ صرف قانونی تحفظ ملے گا بلکہ انہیں حکومتی سہولتوں تک رسائی بھی ممکن ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے ایک سالہ دور میں اقلیتی برادری کے لئے کئے گئے اس بات کا غماز ہیں کہ پنجاب حکومت نے اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح کے لئے اپنے عزم کو مزید مستحکم کیا ہے۔بہت جلد اقلیتی بچوں کے لئے ای لرننگ پروگرام بھی شروع کیا جارہا ہے۔تقریب میں شریک اراکین صوبائی اسمبلی نے اس اقدام کو سراہا اور اس بات کا عہد کیا کہ پنجاب حکومت کے اقلیتی برادری کے لئے جاری اقدامات میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں تصدیق کے بعد تقریباً 8 ہزار اقلیتی افراد کو مینارٹی کارڈز دیئے جارہے ہیں۔ تقریب میں اختتام پر رانا ثناء اللہ خاں اور رمیش سنگھ اروڑہ نے کارڈز تقسیم کئے۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی عارف محمود گل، عظمیٰ جبیں راجہ اور قدسیہ بتول، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد سرور خاں، مسلم لیگ (ن ) کے رہنما عرفان منان، آزاد علی تبسم، جعفر علی ہوچہ، فقیر حسین ڈوگر، راجہ دانیال، ملک رزاق خالد، رانا عباس و دیگر بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اقلیتی برادری کے لئے مائنارٹی کارڈز پنجاب حکومت رانا ثناء
پڑھیں:
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت،پولیس نے چالان تیارکرلیا
حاشر احسن : ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان پولیس نےپراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیاجہاں پراسیکیوشن کی 2 رکنی ٹیم چالان کی سکروٹنی کرے گی۔
چالان کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے پر چالان عدالت میں پیش کیا جائیگاجس کے بعدمتعلقہ جج کی عدالت میں کیس کا ٹرائل شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے چالان میں عمر حیات کو ثنایوسف کا قاتل قرار دیدیاہے،چالان میں ملزم کے اعترافی بیان کو بھی شامل کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان تیار کرکےپو لیس نےپراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیاہے ، چالان میں ملزم کے اعترافی بیان کو بھی شامل کیا گیاہے ،پراسیکیوشن کی دورکنی ٹیم چالان کی سکروٹنی کرے گی جو راجہ نوید کیانی اور محمد عدنان پرمشتمل ہے ۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
ذرائع کے مطابق پولیس چالان میں ملزم عمر حیات کو ہی ثناء یوسف کا قاتل قرار دیا گیا ہے،پولیس چالان میں ثناء یوسف کی والدہ، پھوپھو و دیگر گواہان بھی شامل ہیں،ملزم کے 164 کے اعترافی بیان کا بھی چالان میں حوالہ موجودہے ۔