سابق پاکستانی کپتان بھی بدستور بی پی ایل سے معاوضے کے منتظر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کراچی:
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر بھی تاحال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنے معاوضے کے منتظر ہیں۔
شاہد خان آفریدی نے حالیہ ایڈیشن میں چٹاگانگ ٹائیگرز کے مینٹور کے ذمہ داریاں ادا کی تھیں تاہم انھیں ابھی تک اس کا معاوضہ نہیں ملا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے اس حوالے سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
مزید پڑھیں؛ بی پی ایل میں شریک تمام پلیئرز کو معاوضوں کی یقین دہانی
یاد رہے کہ اس مرتبہ بھی بی پی ایل کا ایڈیشن پلیئرز و اسٹاف کو معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے تنازع میں گھرا رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جنوری کے شروع میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بی پی ایل میں شریک تمام پلیئرز کو معاوضوں کی یقین دہانی کروائی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بی پی ایل
پڑھیں:
وسیم خان باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا ایشیا کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے، وہ جنوری 2027 میں باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
فیبا ایشیا کے مطابق وسیم خان نے عہدے کی منتقلی کے عمل کے لیے تنظیم کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے اور وہ موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہاگوپ کھاجیرین سے ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل مکمل رہنمائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل مینیجر آئی سی سی وسیم خان کا عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ
وسیم خان فیبا ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے پورے ایشیا میں باسکٹ بال کے فروغ، انتظامی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں گے، جس کے دائرہ کار میں براعظم کی 44 قومی باسکٹ بال فیڈریشنز شامل ہیں۔
برطانوی نژاد پاکستانی اسپورٹس منتظم وسیم خان کو کھیلوں کے انتظامی شعبے میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں جنرل منیجر کرکٹ کے عہدے پر فائز رہے، جہاں سے انہوں نے رواں سال استعفیٰ دیا تھا۔
اس سے پہلے وسیم خان 2019ء سے ستمبر 2021ء تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رہے۔ اپنے دور میں انہوں نے پاکستان کرکٹ کے اہم مرحلے میں انتظامی امور سنبھالے، بڑی ٹیموں کے دورہ پاکستان کی واپسی میں کردار ادا کیا اور ملکی ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں اصلاحات کی نگرانی کی۔
یہ بھی پڑھیں: باسکٹ بال ٹیم کی کامیابی کا جشن ہنگامہ آرائی میں بدل گیا، فیفا شٹل بس نذرِ آتش
وسیم خان اس سے قبل انگلینڈ کے لیسٹرشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو اور برطانیہ میں نوجوانوں کی کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرنے والی تنظیم ‘چانس ٹو شائن’ سے بھی وابستہ رہے۔
ان کی تقرری کو بین الاقوامی کھیلوں کی انتظامیہ میں پاکستانی نژاد افراد کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ کرکٹ کے بعد باسکٹ بال کے عالمی نظام میں بھی اعلیٰ انتظامی عہدہ سنبھالنے والے چند پاکستانی نژاد کھیلوں کے منتظمین میں شامل ہوگئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایگزیکٹو ڈائریکٹر باسکٹ بال پی سی بی فیبا وسیم خان