بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی ٹیم میں اہم اسپنر شامل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کراچی:
بھارت کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا نے ٹیم میں انجرڈ میتھیو شارٹ کی جگہ اہم اسپنر کو شامل کر لیا ہے۔
افغانستان کے خلاف میچ کے دوران میتھیو شارٹ انجری کا شکار ہوگئے تھے تاہم گروپ بی کا یہ میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا تھا جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔
بائیں ہاتھ کے 21 سالہ اسپنر کوپر کونولی اسکواڈ کے ریزرو کھلاڑیوں میں پہلے سے شامل تھے جس کی وجہ سے وہ ٹیم کو فوری طور پر دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں؛ آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، ایک اور کھلاڑی انجرڈ
کوپر کونولی نے اب تک آسٹریلیا کی جانب سے محض تین ون ڈے میچز کھیلے ہیں تاہم میٹ شارٹ انجری کی سبب انکا انتخاب کیا گیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ نے سیمی فائنل کے لیے متبادل کے طور پر جیک فریزر میکگرک کا نام بھیجا تھا تاہم سلیکٹرز نے کوپر کونولی کا انتخاب کیا۔
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیمی فائنل ا سٹریلیا
پڑھیں:
کرکٹ آسٹریلیا کا بگ بیش لیگ کی نجکاری کا فیصلہ
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ٹوڈ گرین برگ نے میلبرن میں بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ میں بی بی ایل کی نجکاری کے فوائد بیان کیے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے لیگ میں نہ صرف نئی جان پڑے گی بلکہ پلیئرز کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
ٹوڈ گرین برگ کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے دنیا کے بہترین ٹیلنٹ کی خدمات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے بی بی ایل کی نجکاری سے شائقین اور ویور شپ میں بھی ریکارڈ اضافہ کی توقع ظاہر کی ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں انگلش کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈریڈ فرنچائزز کے شیئرز کی فروخت سے ایک بلین ڈالر حاصل کیے تھے۔