قلات، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، 1 اہلکار جانبحق، 4 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
آر سی ڈی روڈ این 25 پر ایف سی کے ونگ کمانڈر 61 کی گاڑی پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار موقع پر جانبحق اور چار اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ونگ کمانڈر محفوظ رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی پر دھماکہ سے ایک اہلکار جانبحق، جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں آر سی ڈی روڈ این 25 پر ایف سی کے ونگ کمانڈر 61 کی گاڑی پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار موقع پر جانبحق اور چار اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ونگ کمانڈر محفوظ رہیں۔ جانبحق ہونے والے اہلکار نائک عطاء اللہ ہیں، جبکہ زخمی اہلکاروں میں سپاہی وکیل، سپاہی زاہد، سپاہی عباس اور سپاہی مشتاق شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکہ خودکش حملہ لگ رہا ہے، تاہم اسکی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
فیصل آباد: موٹر وے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
—فائل فوٹوفیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ملتان پولیس سے ہے۔
پولیس اہلکار لاہور میں میچ سیکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔
جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں و زخمی اہلکاروں کو اسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔