چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کے روبرو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت نے عمر ایوب اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے دوران سماعتِ عمر ایوب ،عامر ڈوگر اور عامر مغل کے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت میں بیرسٹرگوہر خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔ دورانِ سماعت ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہیں  ہوسکے، جس پر عدالت نے کیسز کی آئندہ سماعت23 اپریل تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر خان و دیگر کیخلاف تھانہ آئی 9 میں 2 مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر عمر ایوب گوہر خان

پڑھیں:

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

فائل فوٹو۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ 

ایڈوکیٹ جنرل کی علی امین گنڈاپور کی جگہ 342 کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کا بیان قلمبند نہ ہوسکا شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کا 342 کا بیان آج بھی ریکارڈ نہ ہوسکا

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو عدالت میں پیش ہو کر یا بذریعہ ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ 342 کا بیان ریکارڈ نہ کروانے پر عدالت علی امین گنڈاپور کا حق دفاع کا بیان ختم کر سکتی ہے۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • عمرایوب کے اکتوبر 2024 کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری
  • عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • احتجاج کیس: عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
  • اپوزیشن لیڈرعمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • 4اکتوبر احتجاج کے مقدمات؛عمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری،عدم حاضری پر ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
  • (26 نومبر احتجاج کے مقدمات )عارف علوی ،گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری
  •   عارف علوی، علی امین گنڈاپور سمیت 10 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • شراب ‘غیر قانونی اسلحہ کیس ، گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار