ماہ رمضان میں کتنے گھٹنے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی؟ شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
نصیرآباد (نیوز ڈیسک) ماہ رمضان میں کتنے گھٹنے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی ، اس حوالے سے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
ایکسیئن گرڈاسٹیشن نے بتایا کہ شہری بجلی فیڈرز سے ساڑھے 13 گھنٹے بجلی فراہم ہوگی، جن میں ڈیرہ، ایکسپریس فیڈر،سٹی فیڈر، نیومیرحسن فیڈر شامل ہیں۔
تینوں فیڈرز سے افطار اور تراویح کیلئے 6:30 سے رات 12:00 تک بجلی فراہم ہوگی جبکہ سحری کیلئے 3:30 سے صبح 6:00 بجے تک بجلی فراہم ہوگی۔
صبح10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی فراہم کی جائے گی اور رمضان میں عوام کو2 گھنٹے بجلی کی بندش میں ریلیف دیا جائے گا۔
شہری فیڈروں پر رمضان میں ساڑھے 10گھنٹے بجلی کی بندش جاری رہے گی۔
خیال رہے رمضان کے مقدس مہینہ میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی اورسوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
8 مزیدپڑھیں:ممالک سے مزید 40 پاکستانی بے دخل، کون کون سا ملک شامل ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی لوڈشیڈنگ بجلی فراہم بجلی کی
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 668 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2400روپے کی کمی سے 3لاکھ 88ہزار 600روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2058روپے گھٹ کر 3لاکھ 33ہزار 161روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربائیسویں چین-آسیان ایکسپو میں چین کے نائب صدر کی شرکت بائیسویں چین-آسیان ایکسپو میں چین کے نائب صدر کی شرکت سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی چین کی غذائی پیداوار چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران نئی بلندی پر پہنچ گئی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود برقرار رکھنے پر رد عمل ’’چین میں ہر جگہ مواقع ہیں‘‘،غیرملکی سرمایہ کار موجودہ حکومت کے 16ماہ میں قرضوں میں 13ہزار 78ارب روپے کا اضافہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم