بھارت کے خلاف سیمی فائنل معرکے کا بے صبری سے انتظار ہے، آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل سے قبل اہم بیان دیا ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ وہ سمی فائنل میں بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کوشش کریں گے، یہاں کسی کو چپ کرانے نہیں آئے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی، سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، اہم کھلاڑی انجرڈ
ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر تماشائیوں کرانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ وہ شائقین کو خاموش کرانے نہیں، کھیل میں بہترین کارکردگی دکھانے پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سیمی فائنل میں بھارت سے کڑا مقابلہ ہوگا کیوں کہ بھارتی ٹیم مسلسل دبئی میں کھیل رہی ہے، ہمیں سیمی فائنل معرکے کا بے صبری سے انتظار ہے۔
آسٹریلوی کپتان نے کہاکہ بھارتی ٹیم دبئی کی کنڈیشنز کو اچھی طرح سمجھتی ہے، پچ خشک ہے جبکہ اس پر کافی گیمز بھی ہوچکی ہیں، اس لیے یہ اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ ہمارا اچھا مقابلہ ہوگا، ہم خوب سے خوب تر کھیل پیش کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ بھارت کے پاس چکرورتی سمیت اعلیٰ معیار کے اسپنرز ہیں، اس میچ میں یہ دیکھا جائےگا کہ ہم مڈل اوورز میں اسپنرز کو کیسے کھیلتے ہیں۔ ہمارے ذہن میں مختلف آپشنز ہیں۔
انہوں نے کل کے میچ میں ہمیں ٹریوس ہیڈ سے بہت سے امیدیں ہیں کیوں کہ وہ ہمیں ایک اچھا آغاز دے سکتے ہیں۔ وہ بڑے میچز میں ہمیشہ کارکردگی دکھاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی نے سیمی فائنلز کے آفیشلز کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل کل دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلیا اسٹیو اسمتھ بھارت چیمپیئنز ٹرافی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم روہت شرما مڈل اوورز میچ کا بے صبری سے انتظار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آسٹریلیا اسٹیو اسمتھ بھارت چیمپیئنز ٹرافی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم روہت شرما میچ کا بے صبری سے انتظار وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی اسٹیو اسمتھ نے سیمی فائنل نے کہاکہ کہ بھارت بھارت کے
پڑھیں:
بھارت کو عالمی عدالت میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، سندھ طاس معاہدے سے نکل نہیں سکتا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو عالمی عدالت میں واضح سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور وہ سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہ علیحدہ ہو سکتا ہے، نہ ہی اسے معطل کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دشمن ملک پانی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جسے پاکستان کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے حوالے سے ثالثی عدالت کی جانب سے دیے گئے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتا ہے اور بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر ملک میں پانی کی قلت سے نمٹنے کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیامر بھاشا ڈیم سمیت دیگر اہم آبی منصوبے اپنے وسائل سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پانی کے ذخائر کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور ان منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں آبی بحران سے بچا جا سکے۔
وزیراعظم نے کہاکہ سوات واقعے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کا سچائی کے ساتھ جائزہ لینا چاہیے، ادارے مشترکہ طور پر کام کریں تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آبی ذخائر این ڈی ایم اے بھارت سندھ طاس معاہدہ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز