کراچی میں ٹریفک گردی ہورہی ہے، شہری ڈمپرز سے ہلاکتوں پر رائے دیں، گورنر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کراچی:
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مجھے روزہ داروں کی میزبانی کرکے فخرمحسوس ہورہا ہے، رازق صرف اللہ تعالی کی ذات گرامی ہے، اللہ رب العزت کے علاوہ کوئی رزق نہیں ے سکتا۔
گورنر ہاؤس میں دوسرے روزے کے افطار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں افطارکے وقت اقلتیی برادری کے افراد بھی شریک ہوتے ہیں، ’’اتحاد رمضان ‘‘ پروگرام کا عنوان وقت کی ضرورت ہے، ہمیں اخوت، ملنساری اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ستائسیویں شب کو پاکستان معرض وجود میں آیا، دشمن کی میلی آنکھ ہمارے ملک پرلگی رہتی ہے مگر دشمن کوہمیشہ پسپائی کاسامنا ہوگا۔
کراچی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی حوالے سے گورنرسندھ نے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم نوٹس لیں، ایم ڈی سوئی سدرن گیس کی لوڈ شڈنگ کے معاملے پرسنجیدگی دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ شہرمیں ٹریفک گردی ہورہی ہے، ٹریفک حادثات میں شہید ہونے والوں کو ایک ایک پلاٹ دوں گا۔
گورنرسندھ نے کہا کہ ڈمپرز سے ہلاکتوں کا معاملہ تھم نہیں رہا، شہری ڈمپرز سے ہلاکتوں پراپنی رائے دیں، سندھ ہائی کورٹ اور وزیراعلی سندھ کو ٹریفک حادثات پرخطوط لکھ چکاہوں۔
گورنرسندھ نے کہا کسی دوسرے صوبے کا بااثر آدمی میرے شہری پرتشدد نہیں کرسکےگا، بااثر افراد کی بدمعاشی نہیں چلنے دوں گا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ شہری قلم کو اپنا ہتھیار بنائیں۔اگر اب کسی بااثر فرد نے کلاشکوف نکالی تو میں اس کے گھرجاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی لاوارث نہیں ہے، اس شہرکی اور دردمندوں کی آواز کوبلند کرتا رہوں گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنرسندھ نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی؛ ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج، لیاقت محسود کا سپر ہائی وے بند کرنے کا اعلان
کراچی:ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ لیاقت محسود نے سپر ہائی وے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان شاہ زیب کی ہلاکت کا مقدمہ گارڈن تھانے میں والد شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس کے بعد سماجی کارکن عبدالقادر کی مدعیت میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے سربراہ لیاقت محسود کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی
سماجی کارکن عبدالقادر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ لیاقت محسود نے دہشت گردوں کے ساتھ علاقے میں انٹری کی اور آتے ہی ہوائی فائرنگ کی گئی۔ ہم کراچی کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کراچی ہمارا ہے، یہاں کے لوگ ہمارے ہیں۔ ہم نے مقدمے میں لیاقت محسود اور ان کے ساتھ آنے والے دہشت گردوں کو نامزد کرکے مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوگ شہر میں جہاں اس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں، مقدمات درج کروائے جائیں۔ اس موقع پر موجود سیاسی رہنماؤں نے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جس علاقے میں بھی ایسا سانحہ ہوتا ہے تو لوگوں کو چاہیے کہ نکلیں اور ایسے عناصر کے خلاف مقدمات کا اندراج کروائیں۔
مزید پڑھیں: کراچی: رامسوامی حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن اور شہریوں میں تصادم، لیاقت محسود کے گارڈ کی فائرنگ
لیاقت محسود کا سپر ہائی وے بند کرنے کا اعلان
دوسری جانب ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ لیاقت محسود نے رامسوامی میں مبینہ طور پر خود پر فائرنگ کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر سپرہائی وے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رامسوامی پر مشتعل افراد نے فائرنگ کی اور ان کی کار کو آگ لگانے کی کوشش کی ۔
ترجمان ڈمپرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واضح نشانات کار پر موجود ہیں ، مشتعل افراد کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا گیا تو منگل کو دن 2 بجے سپرہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا ۔ واقعہ شہر کے امن و امان کے لیے خطرناک ہے ۔ انتظامیہ فوری نوٹس لے اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرے ۔ حکومت تنظیم کے صدر لیاقت محسود کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔