ٹی وی مارننگ شوز کیوں دم توڑ رہے ہیں؟ نادیہ خان کا تجزیہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ آج کل کے مارننگ شوز کی کوالٹی اتنی خراب تھی کہ لوگوں نے اسے دیکھنا بند کر دیا۔
نادیہ خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان وسیم بادامی کے مختلف سوالات کے جواب دیے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب مارننگ شوز کہاں ہیں اب ٹی وی چیلنز پر چند شوز ہی باقی رہ گئے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ پہلے مارننگ شوز مقامی اور بین الاقوامی سطح پر دیکھے جاتے تھے اور لوگ ہمارے مارننگ شوز پر بحث کرتے تھے لیکن اب پر چینل کی اپنی کہانی ہے۔ ڈرامے ہر چینل پر غالب آ گئے ہیں اور وہ مارننگ شوز نہیں بنانا چاہتے کیونکہ وہ ڈراموں سے زیادہ پیسے کما رہے ہیں۔
نادیہ خان نے کہا کہ جب ہم معیار پر سمجھوتہ کرتے ہیں، تو لوگ معمولی مواد کے عادی ہو جاتے ہیں اور یہ ہر میدان میں ہوتا ہے۔ معیار پر سمجھوتہ کیا گیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ لوگ پاکستان میں مارننگ شوز دیکھنا چھوڑ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’یہ حسد کر رہی ہیں‘، نادیہ خان صارفین کے نشانے پر کیوں؟
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں مارننگ شوز کی تنزلی پہلے ہی نظرآ رہی تھی۔ یہ اس وقت ہوا جب ہم نے ریٹنگز پر توجہ دینا شروع کی اور یہ ہمارے شوز کی موت تھی۔ ہم نے اپنے پروڈکٹ کے معیار پر سمجھوتہ کیا، اور یہی اس کی زوال کی وجہ بنی۔
یاد رہے نادیہ خان مارننگ شو ہوسٹ کرتی رہی ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں جن میں ’ایسی ہے تنہائی‘، ’منزلیں‘، ’کمظرف‘، ’بندھن‘، ‘’کیسی عورت ہوں میں‘، ’دیس پردیس‘، ’ڈولی دارلنگ‘ اور دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈرامہ کرنے سے متعلق سوال پر نادیہ خان نے کیا جواب دیا؟
نادیہ خان اس وقت ایک مشہور اور متنازعہ ڈرامہ ریویو شو ’کیا ڈرامہ ہے‘ کی میزبانی کر رہی ہیں اور بہت جلد نیٹ فلکس کی آنے والی سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ میں ںظر آئیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی ڈرامے مارننگ شوز نادیہ خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے نادیہ خان نادیہ خان انہوں نے ہیں اور شوز کی کہا کہ اور یہ
پڑھیں:
اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ فیصل رحمان نے دلچسپ وجہ بتادی
فیصل رحمان نے نوجوانی میں ہی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنالی تھی اور شبنم سمیت عمر میں بڑی کئی سینیئر اداکاراؤں کے ہیرو بھی بنے۔
ہیرو اور ہیروئن کے عمر میں اتنے بڑے خلا کو فیصل رحمان نے اپنی جاندار اور برجستہ اداکاری سے پُر کیا کہ وہ کردار امر ہوگئے۔
نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں 58 سالہ فیصل رحمان نے اب تک شادی نہ کرنے کی حیران کن اور دلچسپ وجہ بتادی۔
فیصل رحمان نے کہا کہ شادی نہ کرنے پر ملال نہیں، مجھے آج تک کسی سہارے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور مستقبل میں بھی خود کفیل رہنا چاہتا ہوں۔
محبت میں ناکامی کے باعث شادی نہ کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ شادی نہ کرنے کی ایک وجہ میرا آزاد خیال ہونا بھی ہے اور نہ ہی میرا دل ٹوٹا ہے۔
اداکار نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔
فیصل نے بتایا کہ میں زندگی میں کئی لوگوں کے قریب ہوا اور شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا لیکن شادی نہ ہوسکی۔
یاد رہے کہ دو ماہ قبل ایک اور انٹرویو میں شادی نہ ہونے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا تھا کہ مجھے وعدے کرنے سے ڈر لگتا ہے اس لیے میں ہر بار شادی کرنے کا ارادہ ترک کردیتا ہوں۔
فیصل رحمان نے کہا کہ میرے خیال میں سارے مرد ہی اس طرح کے وعدے کرنے سے ڈرتے ہیں لیکن معاشرے کے دباؤ اور اپنے عدم تحفظ کی وجہ سے شادی کرلیتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ زندگی میں کسی ساتھی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر ہم اچھی طرح خود کو پہچان لیں تو ہمیں زندگی میں کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہے۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ دو لوگ صرف اس صورت میں ایک دوسرے کے ساتھ چل سکتے ہیں اگر وہ ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھ جائیں اور دونوں ایک ہی جیسی خصوصیات کے حامل ہوں۔