Daily Mumtaz:
2025-11-03@16:55:21 GMT

مظفرگڑھ: 2 افراد نے ایک شخص پر تیزاب پھینک دیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

مظفرگڑھ: 2 افراد نے ایک شخص پر تیزاب پھینک دیا

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں 2 افراد نے ایک شخص پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ فریقین بس اڈے پر کام کرتے تھے، ان میں جھگڑا چل رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں قتل عمر رسیدہ شخص کا ڈھانچہ برآمد، ملزمان گرفتار

بھارتی ریاست اوڈیشہ کے علاقے بھوبنیشور میں ایک 72 سالہ بزرگ شخص کو اپنے خلاف جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں 2 افراد نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل پیش آیا تھا، تاہم اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب جمعے کے روز جنگلات سے مقتول کی ہڈیوں کا ڈھانچہ برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: کالا جادو یا شرارت؟ دہلی کی عدالت میں ملزم کی انوکھی حرکت پر کارروائی معطل

پولیس نے اس قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھوبنیشور کے پولیس کمشنر کے مطابق مقتول کی شناخت اس کے بیٹے نے ایک گلے کے زیور کی بنیاد پر کی، جو ڈھانچے کے ساتھ ملا تھا۔ مقتول کی شناخت بلرام دیوگم کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق 30 ستمبر کی رات بلرام اپنے کھیت کی نگرانی کے لیے گئے تھے اور واپس نہیں لوٹے۔ بعد ازاں تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ دونوں ملزمان نے انہیں قتل کر کے لاش جنگل میں دفنا دی اور ان کے سامان کو قریبی تالاب میں پھینک دیا۔

ایک پولیس افسر کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت قتل کالا جادو

متعلقہ مضامین

  • جامعہ کراچی: 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم، پولیس اہلکار، متعدد طلبا زخمی
  • زمان پارک کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے گواہوں کو طلب کر لیا
  • 9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب
  • کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • مظفرگڑھ: بڑے بھائی کا کلہاڑی سے حملہ، چھوٹا بھائی جاں بحق، ماں زخمی
  • جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں قتل عمر رسیدہ شخص کا ڈھانچہ برآمد، ملزمان گرفتار
  • کراچی: خواجہ اجمیر نگری سے 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • سرگودھا: 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی
  • لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
  • پشاور: پولیس گیٹ اپ میں ڈکیتی کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، تین کا تعلق افغانستان سے