مظفر گڑھ: 2 افراد نے 1 شخص پر تیزاب پھینک دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں 2 افراد نے 1 شخص پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ملتان کے علاقہ دولت گیٹ میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ فریقین بس اڈے پر کام کرتے تھے، ان میں جھگڑا چل رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پر تیزاب پھینک دیا
پڑھیں:
مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
— فائل فوٹوپولیس نے مانسہرہ میں ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بالا کوٹ میں ریچھ کا بچہ برآمد کر کے ملزم اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔
کسٹم عملے نے ریچھ کے 2 بچوں کی پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔
گرفتار ملزم ریچھ کے بچے کو بالاکوٹ سے پشاور لے جانا چاہتا تھا۔
ریچھ کے بچے کو محمکۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔
گرفتار اسمگلر پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔