پی ٹی آئی غیر قانونی تنظیم ہے، اکاؤنٹس فریز کیے جائیں، اکبر ایس بابر
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک غیر قانونی تنظیم ہے، ان کے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ گزشتہ سماعتوں کی طرح آج بھی تمام دلائل دینے کو تیار تھے۔ لاہور ہائی کورٹ کے آرڈر کے مطابق کیس کی پروسیڈنگس کو نہیں روک سکتے اور اب کیس کو ایک بار پھر عید کے بعد تک ملتوی کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تو ڈر ہے کہ کہیں پھر سے الیکشن کا وقت نہ آ جائے ۔ یہ جو گزارشات پیش کرتے ہیں ، اس کا انہیں خود بھی پتا نہیں ہوتا ۔ یہ کیسے ورکرز کو ان کا حق دینے کا دعویٰ کرتے ہیں ۔ یہ ایک غیر قانونی تنظیم ہے ۔
اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یہ ڈھونگ رچا رہی ہے کہ ہم جمہوریت کے فروع میں کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ہم نے گزارش کی تھی کہ ان کے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اکبر ایس بابر پی ٹی آئی
پڑھیں:
ترجمان وزیراعلیٰ کی تنقید پر صدر پی ٹی آئی پختونخوا برہم، کل تک عہدے سے ہٹانے کی مہلت
جنید اکبر کی جانب سے مطالبہ پی ٹی آئی کے مرکزی واٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے ایک آڈیو پیغام میں سامنے آیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ کی تشکیل کردہ ٹیم مسائل کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ جنید اکبر کی جانب سے مطالبہ پی ٹی آئی کے مرکزی واٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے ایک آڈیو پیغام میں سامنے آیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ کی تشکیل کردہ ٹیم مسائل کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر ایمل ولی کی سکیورٹی سے متعلق میری ٹوئٹ پر فراز مغل نے تنقید کی جبکہ اس سے قبل بھی وہ فیک اکاؤنٹس کے ذریعے ایسی حرکات کر چکا ہے۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ کا ترجمان میرے خلاف ٹوئٹ کرتا ہے تو مطلب واضح ہے کہ اسے وزیراعلیٰ کی آشیر باد حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی یہ معاملہ وزیراعلیٰ کے نوٹس میں لا چکے ہیں، اگر فراز مغل کو کل تک ہٹایا نہ گیا تو وہ بھرپور جواب دیں گے۔ مزید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ لکھ دوں کہ تم لوگوں کی اتنی حیثیت نہیں کہ آئی جی تمہاری سنے تو پھر کیا ہوگا؟ آڈیو پیغام کے آخر میں جنید اکبر نے کہا کہ وہ اس واٹس ایپ گروپ کو چھوڑ رہے ہیں جہاں ایسے لوگ موجود ہوں جو پارٹی قیادت کی بے عزتی کریں۔