دشمن تو پاکستان کو ڈیفالٹ میں دیکھنا چاہتا ہے: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار —فائل فوٹو
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دشمن تو پاکستان کو ڈیفالٹ میں دیکھنا چاہتا ہے، آنے والے دور میں چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کریں گے۔
اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے ہیڈ آفس کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ قانون میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، کارپوریٹ لاء اتھارٹی کو خود مختار ادارہ بنایا، مسابقتی کمیشن صارفین کے حقوق کے تحفظ کا ذمے دار ہے۔
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مہنگائی 5 فیصد کے قریب آ گئی ہے، اس ماہ 5 فیصد سے کم نمبر آئے ہیں، ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ملک کو آگے لے کر جانا ہم سب کی اجتماعی ذمے داری ہے، تمام اسٹاک مارکیٹوں کے انضمام کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج بلندیوں کو چھو رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مسابقتی کمیشن کی ذمے داری کنزیومر پروٹیکشن سوسائٹی کے لیے اہم ہے، 2013ء میں پاکستان غیرمستحکم مارکیٹ ڈکلیئر ہوگیا تھا، اس کے بعد معیشت بہتر ہوئی، اسٹاک مارکیٹ بلندیوں پر پہنچی، اگر ملک نے آگے جانا ہے تو اس میں بہت پوٹینشل ہے۔
نائب وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ خدا نے ہمارے ملک کو ہر قسم کی نعمت سے نوازا ہے، ہم نے اینٹی مناپلی لاء کو مضبوط کیا، لوگوں کو مناپلی کے بارے میں زیادہ سمجھ نہیں، ڈاکٹر کبیر سدھو سی سی پی کو کامیابی سے آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔
اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ27 سال کے بعد ہم نے ایس ای او کی صورت میں کثیر الجہتی ایونٹ کیا، اس طرح آگے بڑھتے رہے تو 2030ء تک پاکستان جی 20 کا حصہ ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی، ملاقات میں پارلیمانی تبادلوں، تجارت اور دیگر شعبوں میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے غذائی تحفظ، دفاع اور علاقائی رابطوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔