ایکدوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں، سب ملکرکام کریں، ملک کو آگے لے کر جائیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں۔ سب مل کرکام کریں۔ ملک کو آگے لے کر جائیں۔ ، کہا مالی اشاریے مثبت ہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے اعتراف کیا، کھٹن سفر ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ ایک سال میں اپوزیشن کوئی اسکینڈل سامنے نہ لاسکی۔
وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں شامل ہونے والے نئے ارکان کو خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہماری حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے، رمضان پیکج اس سال 20ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، رمضان پیکج چاروں صوبوں اورآزاد کشمیرمیں فراہم کیا جائے گا۔ اس رقوم سے چالیس لاکھ خاندان مستفید ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ جدید طریقے سے والٹ کے ذریعے 5 ہزارروپے دیے جائیں گے، رمضان پیکج میں شفافیت کویقینی بنایا جارہا ہے، 50 ہزارسے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔ جنگ بندی کے باوجود امداد کوروکنا افسوسناک ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی مالیاتی ادارے اعتراف کر رہے ہیں، کون کہہ رہا تھا بطوروزیر خزانہ خط لکھ رہے ہیں کہ قرض نہ دیں، پہلی بار یکسوئی اور بغیر ذاتی مفاد کے آج تمام ادارے ایک کشتی پر سوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کہہ رہے ہیں مائیکرواکنامک انڈیکیٹراستحکام کی طرف جا رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف ہمارے جوان ہر روز جام شہادت نوش کر رہے ہیں۔ 20218 میں نواز شریف نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، پھر سر اٹھایا لیا، دہشت گردوں کو دوبارہ کون لے کر آیا اس سے بڑی ملک دشمنی کیا ہو سکتی ہے۔ دہشتگردی کاخاتمہ کئےبغیرترقی وخوشحالی کاسفرجاری نہیں رہ سکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہر مشکل میں ساتھ دینے پر اتحادیوں کا مشکور ہوں، آرمی چیف نے بھی معاشی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ مہنگائی میں نمایاں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گالم گلوچ کے زہر کو ختم کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ ہم نو مئی کے نہیں 28 مئی کے علمبردارہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایک دوسرےکی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، ایک سال میں حکومت کیخلاف کرپشن کاایک کیس بھی سامنے نہیں آیا، انشاء اللہ وہ وقت بھی آئیگاجب سبزپاسپورٹ کی عزت ہوگی، جادو ٹونے سے نہیں، صرف محنت سے آگے بڑھیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ ایک سال رہے ہیں
پڑھیں:
ریاستی ادارے سیلاب و بارش متاثرہ افراد کی بحالی یقینی بنائیں( صدرمملکت، وزیراعظم)
عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے،ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں،زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنیکی ہدایت
آصف زرداری وشہباز شریف کا سیلاب اور حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں فوری اور مثر انداز میں تیز کی جائیں تاکہ متاثرین کو بروقت امداد اور ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیلاب اور مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں سے قریبی رابطے میں رہنے، متاثرین کو ہر ممکن امداد فوری پہنچانے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت دی، انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور فرنٹیٔر ورکس آرگنائزیشن کو سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور شاہراہوں کی فوری بحالی کے لیے کام تیز کرنے کا بھی حکم دیا۔صدر و وزیراعظم دونوں نے ریاستی اداروں کو تاکید کی کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔