صوبے میں بدامنی افغانستان کے باعث ہے، سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز

پشاور (سب نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے خصوصا ضم اضلاع میں امن و امان کی خراب صورتحال کا سامنا ہے جس کا براہ راست تعلق پڑوسی ملک افغانستان کیساتھ ہے جب کہ مسئلے کے پائیدار حل کیلئے سب کو مل سنجیدہ اور نتیجہ خیز اقدامات کرنے ہوں گے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میرئیٹ نے پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ صوبے میں برطانوی ڈونر ایجنسیوں کے باہمی تعاون سے جاری سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے خصوصا ضم اضلاع میں امن و امان کے مسئلے کو بروقت حل نہ کیا گیا پورا ملک لپیٹ میں آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں بات چیت کے لیے جرگہ تشکیل دیا گیا ہے ، افغانستان جرگہ بھیجنے کے لئے ہماری ساری تیاریاں مکمل ہیں، صرف وفاقی حکومت سے ٹی اور آرز کی منظوری کا انتظار ہے۔

علی امین گنڈا پور نے اس امر پر زور دیا کہ پائیدار امن کا قیام پورے خطے اور دنیا کہ مفاد میں ہے جب کہ پاکستان اور دیگر ممالک بھی مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے کل وقتی حل کے لیے اجتماعی طور پر کوششیں کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افعان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق وفاق کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا، اگر افعان مہاجرین کے انخلا کا فیصلہ ہو جاتا ہے تو ساتھ میں ان کی باعزت واپسی کا پلان بھی ہونا چاہیے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علی امین

پڑھیں:

ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہے، رافائل گروسی

اپنے ایک بیان میں IAEA کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ نہ تو ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اور نہ ہی ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ نے IAEA کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ انہوں نے تہران-واشنگٹن غیر مستقیم مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اس معاہدے کا حصہ نہیں تاہم اگر یہ معاہدہ ہو جاتا ہے تو ہم اس کی تائید کریں گے اور اس کے نفاذ کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس معاہدے کی کامیابی کو ایک بڑی پیش رفت قرار دیا، جس سے کشیدگی میں کمی آئے گی۔ رافائل گروسی نے ان مذاکرات کے نتائج کے بارے میں کہا کہ میں امریکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ "اسٹیو ویٹکاف" سے رابطے میں ہوں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ان مذاکرات کا نتیجہ کیا نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی فریق بھی مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور وہ کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش میں ہیں۔

آئی اے ای اے کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں اور نہ ہی ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ رافائل گروسی نے مزید کہا کہ میں مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے تمام ممالک سے چاہتا ہوں کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل ہوں۔ دوسری جانب گزشتہ شب ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آئی اے ای اے کے سربراہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔ جس پر ڈائریکٹر IAEA نے ایران کے ذمہ دارانہ طرز عمل کی تعریف کی۔ انہوں نے مذکراتی عمل میں کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور
  • معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
  • ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہے، رافائل گروسی
  • اگر صوبے کو پانی میں حق نہیں ملتا تو ہم سندھ کے ساتھ ہیں، علی امین
  • حکومت کا دورہ افغانستان میرے پلان کے مطابق نہیں ہوا، پتا نہیں کوٹ پینٹ پہن کر کیا ڈسکس کیا، علی امین گنڈاپور
  • عمران خان کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو طلب کرلیا
  • احتجاج، پولیس تشدد کیس: علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • اسحاق ڈار کا دورہ خوش آئند، افغانستان اکیلے جانا کسی کے حق میں نہیں: گنڈا پور 
  • غزہ کے لوگوں کیلئے احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان