Jang News:
2025-06-27@22:29:04 GMT

گورنر سندھ کی مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی مبارکباد

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

گورنر سندھ کی مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی مبارکباد

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کرکے عمرہ کی مبارکباد دی۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

گورنر سندھ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی مبارکباد دی گئی، گورنر سندھ نے مولانا فضل الرحمان سے پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی درخواست بھی کی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان گورنر سندھ

پڑھیں:

کراچی سے لاپتہ رکن بلوچستان اسمبلی کا بیٹا گوادر سے بازیاب

کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتہ ہونے والے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے عبدالباسط کو گوادر سے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔

مولانا ہدایت الرحمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا کراچی سے بذریعہ بس گوادر پہنچا۔ والد کے مطابق بیٹے سے رابطہ نہ ہونے کے باعث وہ سخت پریشان تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کو کیوں تلاش کر رہی ہے؟

مدرسہ جامعہ حنیفیہ کے مہتمم یامین منصوری کے مطابق عبدالباسط انتظامیہ کو اطلاع دیے بغیر مدرسے سے نکلا، اور بعد ازاں اس کے دوستوں کے ذریعے پتا چلا۔

عبدالباسط ساتویں جماعت کا طالبعلم ہے جبکہ اس کا بڑا بھائی عبدالوہاب بھی اسی مدرسے میں زیر تعلیم ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر عبدالباسط کے نانا محمد آدم کی مدعیت میں تھانہ سعود آباد میں درج کر لی گئی ہے اور مدرسے کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیٹا بازیاب جامعہ حنیفیہ جماعت اسلامی رکن بلوچستان اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان

متعلقہ مضامین

  •  مستحق افراد میں امدادی چیکس تقسیم 
  • گورنر سندھ نے مختلف افراد کو امدادی چیک دیے
  • گورنر سندھ کے دفتر کی تالہ بندی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا
  • قائم مقام گورنر کے اختیارات کا معاملہ: کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
  • کامران ٹیسوری نے قائم مقام گورنر کے اختیارات کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چلینج کردیا
  • رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کا اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا
  • کامران ٹیسوری نے قائم مقام گورنر کے اختیارات کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کا بیٹا عبدالباسط گوادر سے مل گیا
  • کراچی سے لاپتہ رکن بلوچستان اسمبلی کا بیٹا گوادر سے بازیاب
  • کراچی پولیس رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کو کیوں تلاش کر رہی ہے؟