47 ویں برسی: خطے کیلئے والد کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا: یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ملتان (سماجی رپورٹر) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میرے والد گرامی سید علمدار حسین گیلانی کی خطے کیلئے خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں درگاہ حضرت موسیٰ پاک میں اپنے والد کی 47 ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرے والد اپنی زندگی میں ہر تیسرے روزے کو اپنے احباب کیلئے افطاری کا اہتمام کرتے اور افطاری کو حضرت بی بی فاطمہ سے منسوب کرتے تھے۔ انہوں نے کہا جب میرے والد وزیرِ صحت تھے تو انہوں نے ملتان کے لوگوں کیلئے بہت کام کئے۔ سیاسی، سماجی اور تعلیمی حوالے سے ان کی خدمات نمایاں ہیں، جس کی مثال گیلانی لاء کالج، ولایت حسین اسلامیہ کالج، علمدار حسین کالج اور اسلامیہ ہائی سکولز ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ انہوں نے انجمن اسلامیہ ملتان کا اپنے بھائیوں کے ساتھ آغاز کر کے ان کی تعلیمی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ وزیرِ اعظم تھے تو جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کیلئے بیشمار ترقیاتی کام کئے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں زیرِ تعمیر کیڈٹ کالج ان کا منصوبہ ہے جس کی جگہ کا آج دورہ بھی کیا، یہ منصوبہ علاقے کی محرومیوں کے ازالے کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ برسی کے موقع پر ممبرز قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی، سید عبدالقادر گیلانی، سید علی قاسم گیلانی، سید عبدالسمیع گیلانی، ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی سمیت علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، کارکنوں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں سجادہ نشیں پیر ابوالحسن گیلانی نے مرحوم سید علمدار حسین گیلانی کے ایصالِ ثواب کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عقیل شہزاد آرائیں کو کمیونٹی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے پاکستان ہاؤس جدہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز بزنس مین اور سماجی رہنما عقیل آرائیں کو کمیونٹی کی نمایاں خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ عقیل آرائیں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے فلاحی و سماجی امور میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔عقیل آرائیں نہ صرف ایک کامیاب بزنس مین ہیں بلکہ ایک سرگرم سماجی کارکن بھی ہیں، جو ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کی بہتری، اتحاد اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کی فلاحی کاوشوں سے متعدد ضرورت مند خاندان مستفید ہو چکے ہیں، جب کہ وہ مختلف سماجی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیتے ہیں۔ تقریب کے دوران قونصل جنرل خالد مجید نے عقیل آرائیں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم ایسے پاکستانی وطنِ عزیز کے لیے فخر کا باعث ہیں جو خلوصِ نیت کے ساتھ اپنی کمیونٹی کے مسائل کے حل میں سرگرم رہتے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے بھی عقیل آرائیں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے مخلص اور محنتی افراد کی بدولت بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت تشخص اُجاگر ہو رہا ہے