بنوں(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا بنوں کینٹ پر بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا ہےافطار کے وقت جب بازار میں رش تھا، دہشت گردوں نے بارود سے بھری دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرانے کی کوشش کی۔سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے فراہم کر دہ معلومات کے مطابق حملے میں 9 معصوم شہری شہید جبکہ 16 افراد زخمی ہو گئے دہشت گردوں نے ایک بارود سے بھری گاڑی بازار کے قریب دھماکے سے اڑا دی، جس کے نتیجے میں شہریوں کی شہادت کے ساتھ ساتھ ایک قریبی مسجد بھی شہید ہو گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے وقت معصوم شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنانے سے واضح ہوتا ہے کہ ان دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی سے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ تمام دہشت گردوں کے خاتمے تک کلیرنس آپریشن جاری رہے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہےاور شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے وقت ایسا گھناؤنا حملہ قابل مذمت ہے پوری قوم ایسی مذموم کارروائیوں کو مسترد کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔صدر آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہےفتنہ الخوارج کی سرکوبی کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ملک دشمن عناصر کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی ادارے پرعزم رہیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے اور حملہ آوروں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیرِاعظم نے حملے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بزدل دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،فتنہ الخوارج کی مکمل سرکوبی تک جنگ جاری رہے گی اور پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

وزیر داخلہ نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔محسن نقوی نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ملک میں امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنوں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کی فوری رپورٹ جمع کروائیں۔دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔ شہداء کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اس طرح کے واقعات نہ صرف قابل مذمت بلکہ انتہائی افسوسناک بھی ہیں صوبے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز سیکیورٹی ذرائع فتنہ الخوارج بنوں کینٹ پر ہوئے کہا کہ حملے میں شہداء کے بنوں کی پر گہرے کے لیے کیا ہے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں 28 سیاح قتل، بھارتی دہشت گردی، فالس فلیگ آپریشن مسترد کرتے ہیں: مشعال ملک

سرینگر؍ اسلا م آباد  (نوائے وقت رپورٹ+ کے پی آئی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 28 سیاح قتل اور 12 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں ہوا جو مسلمان اکثریتی علاقے میں واقع ہے جبکہ یہ گزشتہ ایک سال کے دوران مقبوضہ وادی میں پیش آنے والا بدترین واقعہ ہے۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلگام میں سیاحوں پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم مسلم اکثریتی علاقے میں 1989 سے مسلح بغاوت جاری ہے، جس میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداﷲ نے ردعمل دیا کہ فائرنگ کا واقعہ کئی سال بعد شہریوں پر بڑا حملہ ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ جموں وکشمیر کی ڈیموگرافی کی تبدیلی کے بھارتی منصوبے اور مسلم دشمن بھارتی قانون  وقف ترمیمی ایکٹ  کے خلاف  25اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ہوگی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں سے متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ اور مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء کے خلاف جمعہ کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی پارلیمنٹ سے مسلم مخالف بل کی منظوری اور مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو کشمیریوں کی غیر قانونی قید کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو ان کی فوری رہائی کی ہدایت کی ہے۔ ادھر رام بن کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سرینگر جموں ہائی وے بند ہونے کے بعد سیاحوں اور مسافروں سمیت ہزاروں افراد کو شدید موسمی حالات کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا گیا ہے۔ جبکہ امریکہ میں قائم تنظیم ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم نے  واشنگٹن اور نیویارک شہر میں ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں مہم چلائی۔ سیاحوں میں بیشتر کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹک سے ہے۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ بھارتی میڈیا نے اور را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاکستان کیخلاف زیر اگلنا شروع کر دیا۔ بھارت ماضی میں بھی پاکستان پر ایسے جھوٹے الزام لگاتا رہا ہے۔ ماضی میں بھی بھارت کا فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہوا تھا۔ مودی نے کشمیر میں فالس فلیگ آپریشنز کرائے اور الزام پاکستان پر لگا دیا۔ بھارتی میڈیا نے الزام لگایا حملہ آور پولیس وردی میں تھے، تعداد 2 سے 3 تھی۔ بھارتی وزیرداخلہ سرینگر پہنچ گئے۔ سکیورٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ امریکی نائب صدر کے دورہ بھارت کے موقع پر یہ ڈرامہ رچایا گیا۔ اس سے قبل بھارت پلوامہ کا ڈرامہ بھی رچا چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سیاحوں میں ایک غیر ملکی سیاح کا تعلق اٹلی اور دوسرے کا اسرائیل سے ہے۔ بھارت کے دورے پر آئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پہلگام حملے کی مذمت کی ہے۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ پہلگام میں دہشتگرد حملے کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی ہے۔ حریت  رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پہلگام واقعہ پر ردعمل میں کہا ہم بھارت کی دہشتگردی کو مسترد کرتے  ہیں۔ پہلگام فائرنگ بالکل سکھوں کا چھٹی سنگھ پورہ قتل عام جیسا واقعہ ہے۔ مقصد کشمیر کی آزادی کی تحریک کو بدنام کرنا ہے۔ ہم بھارت کے اس فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت کی طرف سے معصوم شہریوں کا قتل عام کیا گیا۔ بھارت نے 2000ء میں 35 سکھوں کو قتل کرکے کشمیریوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔ بھارت نے صدر کلنٹن  کے دورہ بھارت کے موقع پر 35 سکھوں کو قتل کیا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو مودی میڈیا کی جھوٹی خبروں کا شکار نہیں بننا چاہئے۔ فالس فلیگ پر مشق  کا مقصد کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام کرنا ہے۔ سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا  من گھڑت اور جھوٹا ہے۔ فالس فلیگ کا ڈرامہ رچانا بھارتی روایت ہے۔ جب کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو بجائے تحققات کے بھارت پاکستان پر الزام ڈال دیتا ہے۔ پاکستان پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے بھارت اس واقعہ کی مکمل چھان بین کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں دہشت گردی کے واقعات میں خود ملوث ہوتی ہیں۔ بھارت پاکستان کے علاوہ کینیڈا اور امریکہ سمیت مختلف ممالک  میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہے۔ کلبھوشن کا بلوچستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ ماضی میں چھٹی سنگھ پورہ کا واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے صدر کلنٹن کے دورے کے موقع پر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تیس سے زائد سکھوں کو قتل کیا گیا تھا۔ اس وقت بھی بھارت نے سکھوں کے قتل کا الزام پاکستان پر لگایا تھا۔ بعد میں تحقیقات سے ثابت ہوا کہ چھٹی سنگھ پورہ کا واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں  نے کیا تھا۔ عالمی برادری کو باور کرانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان پر الزام لگانا بھارت نے وتیرہ بنا لیا ہے۔ سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ عالمی برادری بھارت کی اس الزام تراشی پر یقین کرے گی۔امریکی صدر ٹرمپ نے پہلگام واقعہ پر ردعمل میں کہا ہے کہ کشمیر سے آنے والی خبر پر صدمے میں ہوں۔ دہشتگردی کے خلاف امریکہ بھارت کے ساتھ ہے۔ ہماری حمایت اور ہمدردی وزیراعظم مودی اور بھارتی عوام کے ساتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملہ پر کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، ملک بھر میں شمع ریلی نکالنے کا اعلان
  • پہلگام حملہ :بھارتی وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے
  • مقبوضہ کشمیر میں 28 سیاح قتل، بھارتی دہشت گردی، فالس فلیگ آپریشن مسترد کرتے ہیں: مشعال ملک
  • انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں، شہباز شریف
  • بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ
  • ڈی آئی خان؛ چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام؛ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار
  • بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • سکیورٹی فورسز سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ‘ پنجاب 10‘ خیبرپی کے میں 6خوارج ہلاک