بھارت میں خواتین پر مظالم کی نئی داستان، 22 سالہ خاتون کا لرزہ خیز قتل
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
نئی دہلی: بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے مظالم کا ایک اور خوفناک واقعہ سامنے آیا، جہاں ہریانہ میں 22 سالہ خاتون کا بے رحمانہ قتل کیا گیا اور لاش کو سوٹ کیس میں چھپا دیا گیا۔
کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتولہ ہیمنی ناروال کانگریس ورکر تھیں اور انہوں نے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں بھی حصہ لیا تھا۔
کانگریس صدر بھوپندر سنگھ ہودا نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہریانہ حکومت پر نااہلی کا الزام لگایا اور مقدمے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیمنی ناروال کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پھر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔
ہریانہ میں خواتین پر بڑھتے مظالم بھارت کے عدالتی نظام پر سنگین سوالیہ نشان بن چکے ہیں، جبکہ پولیس کی خاموشی اور عدم دلچسپی قاتلوں کے حوصلے بلند کر رہی ہے۔
یہ واقعہ کوئی نیا نہیں، بھارت میں خواتین کے خلاف مظالم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اگست 2024: کولکتہ کے میڈیکل کالج میں 31 سالہ خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ جولائی 2023: بہار میں پانچ سالہ بچی کو اغوا، زیادتی اور قتل کا نشانہ بنایا گیا۔ فروری 2025: کیرالہ کی ایک نو عمر لڑکی نے انکشاف کیا کہ وہ پانچ سالوں میں 60 مردوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہو چکی ہے۔
ہریانہ حکومت کی غفلت اور قانون کی حکمرانی میں کمی کے باعث مجرموں کو کھلی چھوٹ مل رہی ہے، جبکہ خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
کانگریس رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ قتل اور دیگر مظالم کے معاملات کی غیرجانبدار تحقیقات کی جائیں تاکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں خواتین
پڑھیں:
بارش کے باعث تاخیر، بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین ورلڈ کپ فائنل کا نیا وقت مقرر
نوی ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں جاری خواتین ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں بارش کے باعث پیدا ہونے والی تاخیر کے بعد نیا ٹاس اور آغاز کا وقت طے کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش رکنے کے بعد گراؤنڈ اسٹاف نے کور ہٹا دیے ہیں، اور اب میدان کو خشک کرنے کا کام جاری ہے۔
منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ اگر کھیل مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 8 منٹ تک شروع ہو گیا اور بغیر رکاوٹ جاری رہا تو نتیجہ آج ہی طے کیا جائے گا۔ بصورتِ دیگر میچ کل، پیر کے روز ریزرو ڈے پر مکمل کیا جائے گا۔
یہ فائنل تاریخی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ نہ بھارت اور نہ ہی جنوبی افریقہ نے آج تک کسی خواتین ون ڈے ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔ اس لیے جیسے ہی کھیل کا آغاز ہوگا، کرکٹ دنیا کو ایک نئی چیمپئن ٹیم ملے گی۔
شائقین کی بڑی تعداد اس اہم مقابلے کے منتظر ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ موسم مزید مداخلت نہیں کرے گا تاکہ ورلڈ کپ کا فیصلہ آج ہی ممکن ہو سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں