ظلم ،جبر کے ہتھکنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی آج بھی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔ مسرت چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ظلم اور جبر کے ہر طرح کے ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک انصاف آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے ،سلاخوں کے پیچھے ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی غیر معمولی مقبولیت فارم 47مارکہ حکومت کا سب سے بڑا روگ ہے ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ، رہنمائوں اور کارکنان کو خوفزدہ کرنے اور توڑنے کے لئے بد ترین مظالم کے جو پہاڑ توڑے گئے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ، اس کے باوجود پی ٹی آئی کے ادنیٰ سے ادنیٰ کارکن کا عزم متزلزل نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل کی صعوبتوں کے باوجود ملک و قوم کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں ، ان کاتمام رہنمائوں اور کارکنان کے لئے یہی پیغام ہوتا ہے کہ تاریک رات جلد ختم ہو گی اور ایسی صبح طلوع ہو گی جس سے ملک کا مستقبل حقیقی معنوں میں روشن ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان شااللہ بانی پی ٹی آئی کے جیل سے باہر آنے کی دیر ہے نام نہاد مقبولیت کے دعویدارحکمران اپنا بوریا بستر لپیٹتے ہوئے نظر آئیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے باوجود پی ٹی آئی
پڑھیں:
بانی نے کہا سلیمان، قاسم میری اولاد ہیں، باپ کیلئے آواز اٹھانا انکا حق ہے، علیمہ خان
فائل فوٹو۔بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں تھی، صرف دو وکلا کو جیل کےاندر جانے کی اجازت دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے بتایا کہ بانی نے کہا سلیمان اور قاسم میری اولاد ہیں، باپ کےلیے آواز اٹھائیں تو ان کا حق ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم ساڑھے چار گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا ہے انھیں 22 گھنٹے تک سیل میں رکھا جا رہا ہے، ان کا اخبار، کتابیں اور ٹی وی بند کر دیے گئے ہیں۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے اپنے وکیل کو بتایا کہ انھیں آج ایک کتاب فراہم کی گئی ہے، ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بانی نے علی امین، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کی۔