چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بھارت سے ہار آسٹریلیا کو ہضم نہ ہوئی، بڑا استعفیٰ آگیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بھارت سے ہار آسٹریلیا کو ہضم نہ ہوئی، بڑا استعفیٰ آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تاہم وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے دستیاب رہیں گے۔
آسٹریلیا کے تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز اسٹیون اسمتھ نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی شکست کے فوری بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
اسٹیو اسمتھ نے چیمپئنز ٹرافی میں پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں آسٹریلیا کی کپتانی کی تھی اور چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو بھارت سے 4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ نے میچ کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کو فوری اپنی ریٹائرمنٹ کا بتایا تاہم اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ یہ سفر میرے لیے بڑا شاندار رہا، میں نے ہر لمحے سے پیار کیا ہے، حیران کن لمحات اور شاندار یادیں رہی ہیں، دو ورلڈ کپ جیتنا کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
اسٹیو اسمتھ نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ کی طرح میری ترجیح رہے گی اور میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں۔
فروری 2010 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کرنے والے اسٹیو اسمتھ نے 170 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 12 سنچریوں اور 35 نصف سنچریوں کی مدد سے 43 اعشاریہ 28 کی اوسط سے 5800 رنز اسکور کیے اور 40 میچوں میں بولنگ کرتے ہوئے 28 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے آسٹریلیا کو 14 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مقابلے میں شکست دی۔ آسٹریلیا نے 2011 کے بعد تین ناک آؤٹ میچوں میں بھارت کو شکست دی تھی۔
اسٹیو اسمتھ سے قبل انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے بھی چیمپیئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی کے باعث ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انگلش ٹیم کو ایونٹ کے تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس میں افغانستان سے ہار بھی شامل ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیمی فائنل میں چیمپئنز ٹرافی ا سٹریلیا کو میں بھارت
پڑھیں:
کوالالمپور: امریکا اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی معاہدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور: امریکا اور بھارت نے خطے میں دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے 10 سالہ فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد اس پیش رفت کا اعلان کیا۔
پیٹ ہیگستھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ یہ معاہدہ خطے میں استحکام اور دفاعی توازن کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تعاون، معلومات کے تبادلے اور دفاعی ٹیکنالوجی کے اشتراک میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ قدم مستقبل میں افواج کے درمیان زیادہ مؤثر اور گہرے تعلقات کی راہ ہموار کرے گا۔
ملاقات آسیان ڈیفینس سمٹ کے دوران ہوئی، اور یہ اس وقت پیش آیا جب امریکا نے اگست میں بھارت کی روسی تیل کی خریداری پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا۔
اضافی محصولات کے بعد بھارت نے دفاعی سازوسامان کی خریداری عارضی طور پر روک دی تھی، تاہم آج کی ملاقات میں دفاعی خریداری کے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔