بہاولپور: جھگیوں میں آتشزدگی، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
بہاولپور میں صحرائے چولستان کے علاقے ٹوبہ قاسم والا میں جھگیوں کو آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
جھگیوں میں آتشزدگی سے جان گنوانے والوں میں 4 بچے اور خاتون شامل ہیں۔
جاں بحق بچوں کی عمریں 1 سال سے 4 سال کے درمیان ہیں۔
متاثرین کے مطابق واقعے میں 30 سے زائد جھگیاں جل گئیں، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون چائے بنا رہی تھی کی چولہے سے آگ لگ گئی اور گنے کی فصل کی باقیات سے بنائی گئی جھگیوں میں پھیل گئی۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی
دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی مگر اب بھی کئی کئی فٹ پانی موجود ہے ۔
اوچ شریف، تحصیل خیرپور ٹامیوالی، تحصیل صدر بہاولپور میں درجنوں بستیاں بستور زیر آب ہیں۔
قادر آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول کی عمارت میں پانچ فٹ پانی بھرا ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے سینکڑوں افراد ریلیف کیمپ منتقل کردیے گئے۔
سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعےکھانے کی فراہمی کی جارہی ہے۔